0

فاٹا کے مسائل انتظامیہ اور پاک فوج مل کرحل کرینگے ،میجرجنرل آصف غفور

Spread the love

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے فاٹا کے مسائل انتظامیہ اور فوج مل کر حل کریں گے ، جتنی دکانیں گرائی گئی تھیں ، اس سے زیادہ بنا دی گئی ہیں، پہلے ان کا حق ہے جن کی دکانیں گرائی گئی تھیں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگومیں انکامزید کہنا تھا فہرستوں کی جانچ پڑتال ہوگی تاکہ اصل مالکان کودکانیں مل سکیں۔ افغان فوج کی اتنی ا ستعداد نہیں کہ وہ اپنے سارے علاقے کو دیکھ سکے ، وہ ہم پر الزام لگاتے تھے کہ ہماری طرف سے لوگ وہاں جا کر حملہ کرتے ہیں لیکن اب ہم نے سرحد پر آہنی باڑ لگا دی ہے ، بہت جلد یہ آہنی باڑ سارے بارڈر پر لگادی جائے گی ، آہنی باڑ پر زیادہ تر دہشت گرد حملے کرتے تھے اور ان کی جانب سے یہ با ڑ لگانے سے روکنے کی بھی کوشش کی گئی ، افغان فوج یہ سمجھتی ہے یہ آہنی باڑ ان کیلئے بھی فائدہ مند ہے ۔ افغان مہاجرین کے واپس جانے سے امن کی صورتحال مزید بہتر ہوجائیگی ، ان کی وجہ سے دہشت گردی کا کوئی اکا دکا واقعہ ہوتاہے ، فاٹا کے حوالے سے حکومت کی ترجیح ہے جلد انضمام کا عمل مکمل کیاجائے ، اس کے بعد لوکل باڈیز کے الیکشن ہونگے ۔ سوشل میڈیا پر ایک ڈیزائن سے شورمچایاجارہاہے ، جو بہن سوشل میڈیا پر شور کررہی تھی ، اس نے کہاہے یہ واقعہ پانچ سال پہلے ہوا تھا ، اس حوالے سے جرگہ بھی ہواجس نے اس واقعہ کو غلط قرار دیاہے ، ایسے واقعات اس علاقے کے کلچر کے بھی خلاف ہیں۔

Leave a Reply