0

فاٹا سے متعلق تجاویزکی تیاری کیلئے6 ذیلی گروپ تشکیل

Spread the love

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت 9 ویں قومی مالیاتی کمیشن کے اجلاس میں فاٹا کے امورسے متعلق تجاویزتیارکرنے کے لئے6ذیلی گروپ تشکیل دیدیئے، گروپ فاٹا کے امور، کاروبار کو آسان بنانے، بڑے معاشی معاملات اور وسائل کی افقی اور عمودی تقسیم کے حوالے سے تجاویز پیش کریں گے،

اجلاس میں نئے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے تحت قومی وسائل کی بہتر انداز میں تقسیم کے حوالے سے سفارشات کا جائزہ لیاگیا۔
جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مکمل اعداد و شمار کے تبادلے پر زوردیا گیا۔ اجلاس کے دوران وفاقی سیکرٹری خزانہ نے شرکا کو ملک کی مالی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جبکہ صوبائی نمائندوں نے اپنے اپنے صوبوں کے مالی حالات کے بارے میں آگاہ کیا۔

اجلاس میں نئے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے تحت قومی وسائل کی بہتر انداز میں تقسیم کے حوالے سے سفارشات کا جائزہ لیاگیا۔آخری قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈز پر دسمبر 2009 میں دستخط کئے گئے تھے جس کے تحت قابل تقسیم محاصل سے صوبوں کے حصے میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply