بگ بیش لیگ، عثمان شنواری نے تیز ترین گیند کرانے کا ریکارڈ حاصل کرلیا

Spread the love

سڈنی(جتن آن لائن سپورٹس مانیٹرنگ ڈیسک ) فاسٹ بولر عثمان شنواری

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری نے بگ بیش لیگ کے تازہ سیزن کی تیز ترین گیند کرانے کا ریکارڈ حاصل کرلیا۔ (مزید پڑھیں)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بیگ بیش لیگ میں میلبورن رینی گیڈز کی نمائندگی کررہے عثمان شنواری نے میلبورن اسٹارز کیخلاف اپنے اسپیل کی پہلی گیند کرائی جو انتہائی تیزرفتار قرار پائی- عثمان شنواری نے یہ گیند 151 کلو میٹر فی گھنٹہ سے کرائی – سوشل میڈیا پر ان کی اس برق رفتار بولنگ کے خوب چرچے ہوئے۔

یاد رہے پاکستانی پیسرعثمان خان شنواری آسٹریلوی بگ بیش لیگ کے دوران انجرڈ( زخمی ) بھی ہوگئے تھے۔ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز سے میچ میں دوران فیلڈنگ گیند زوردار انداز سے ان کے پاؤں پر لگی جو خاصا سوج گیا- انھیں طبی امداد کیلئے میدان سے باہر بھی جانا پڑا تھا- البتہ پھر واپس آکرکوٹے کے چار اوورز مکمل کیے تھے اور بعد میں بیٹنگ بھی کی تھی- عثمان شنواری نے اس ایونٹ میں میلبورن رینیگیڈز کی نمائندگی کی تھی۔

Leave a Reply