ایس ایس پی (ر)، شاعر و ادیب فاروق جان بابر آزاد رب کے حضور پیش

ایس ایس پی (ر) شاعر و ادیب فاروق جان بابر آزاد رب کے حضور پیش

Spread the love

پشاور(آئی آر خان سے) فاروق جان بابر آزاد

Journalist Imran Rasheed

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور

ادبی حلقوں کی جانی پہچانی اور ہردل عزیز شخصیت ریٹائرڈ ایس ایس پی، ممتاز

شاعر و ادیب سردار فاروق جان بابر آزاد 76 برس کی عمر میں اتوار کے روز

دار فانی سے کوچ کر گئے- مرحوم کی نمازِجنازہ آج 6 ستمبر بروز پیر کی صبح

ساڑھے 9 بجے پولیس لائنز پشاور میں ادا کی جائے گی-

= یہ بھی پڑھیں، عظیم کاکڑ کی تصنیف “ہماری حقیقت” کی تقریب رونمائی

1945ء میں کے پی کے کے انتہائی جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک

مذہبی گھرانے میں پیدا ہونے والے ریٹائرڈ ایس ایس پی، ممتاز شاعر و ادیب

سردار فاروق جان بابر آزاد معروف کالم نگار اور صحافی نیرکوکب سرحدی کے

بڑے بھائی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن پشاور شہزادہ کوکب فاروق، شہزادہ عمر

فاروق اور اکبر کوکب کے والدِ گرامی تھے۔

=-= محکمہ پولیس، ادبی اور سماجی حلقوں کا اظہار تعزیت

سردار فاروق جان بابر آزاد کے انتقال کی خبر سنتے ہی پشاور میں قانون نافذ

کرنے والے اداروں کے حکام اور اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ادبی و سماجی حلقوں

میں افسردگی چھا گئی ہے، انہوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور مرحوم کے درجات

کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرنے کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے

کہ فاروق جان بابر انتہائی نفیس انسان تھے، ان کا شمار پشاور کے شریف اور

قابل ترین افسروں میں ہوتا تھا، ان کی قانون کی پاسداری، عوام کے جان و مال

کے تحفظ کیلئے جانفشانی سے ڈیوٹی کی انجام دہی سمیت اپنے محکمہ پولیس

کے ساتھ ایماندارانہ کمٹمنٹ اور ادبی و سماجی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائیگا،

حق تعالیٰ ان کی مغفرت اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے، الہٰی آمین

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)
=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply