فارن گریجویٹ ڈاکٹرزاحتجاج

فارن گریجویٹ ڈاکٹرز کا احتجاج، دھرنا،اسلام آباد پولیس کا کریک ڈاؤن

Spread the love

فارن گریجویٹ ڈاکٹرزاحتجاج

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) فارن گریجویٹ ڈاکٹرز کی طرف سے بدھ کو مطالبات کے حق

میں احتجاج اور دھرنا دیا گیا ۔پولیس نے کریک ڈاؤ ن کرکے پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کر نیوالے

ڈاکٹرز کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔احتجاجی ڈاکٹرز کو تھانہ سیکرٹریٹ میں بند کردیا گیا ۔ تفصیلا ت

کے مطابق احتجاجی مظاہرین کا کہناتھا پی ایم سی کے سامنے سات روز دھرنے کے بعد پارلیمنٹ

ہاؤس کے طرف آنے پر مجبور ہوئے۔ سات روز میں کسی نے ہماری بات نہیں سنی اسلئے پارلیمنٹ

کے طرف آئے تھے۔حکومت بجائے اسکے کہ ہمارے ساتھ با ت کرے ہم پر تشدد اور جیلوں میں بند

کروا رہی ہے ، تین ہزار سے زائد گریجویٹ کی پی ایم سی رجسٹریشن نہیں کررہی، پی ایم سی کی

وجہ سے 2 سے 4 سال تک گریجویٹ بیکار ہو گئے ۔پولیس نے گرفتار ڈاکٹرز کو تھانہ سیکرٹریٹ

منتقل کر دیا ۔ دریں اثناء ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے فارن گریجو ا یٹس پر پولیس کریک ڈاؤن کی

مذمت کرتے ہوئے کہا ڈاکٹرز پر پو لیس تشدد اور گرفتاریاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔

صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر فیض خان اچکزئی نے کہا ڈاکٹرز اپنے جائز حقوق کیلئے سات

روز تک پی ایم سی کے سامنے بیٹھے رہے ،پی ایم سی کی جانب سے مسائل حل کرنے کی بجائے

اوچھے ہتھکنڈے اپنائے جارہے ہیں ،اگر جلد گرفتار ڈاکٹرز کو رہا نہ کیا گیا تو مْلک بھر میں احتجاج

کیا جائیگا۔ پی ایم سی انتظامیہ فارن ڈاکٹرز کے مسائل حل کرنے میں غیر سنجیدہ نظر آتی ہے،پی ایم

سی کی ہٹ دھرمی پر حکومت کو نوٹس لینا چاہیے،تاخیری حربوں سے ہزاروں ڈاکٹرز کا مستقبل داؤ

پر لگ گیاہے ۔

فارن گریجویٹ ڈاکٹرزاحتجاج

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply