جسٹس قاضی فائزعیسی کیس کی سماعت براہ راست نشرکرنیکی درخواست مسترد

Spread the love

فائزعیسی درخواست مسترد

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کیس کی سماعت براہ

راست نشرکرنیکی درخواست مسترد کردی۔ سپریم کورٹ کے 6 ججوں نے اکثریتی رائے سے کیس

کی براہ راست سماعت نشر کرنے کی جسٹس قاضی فائز عیسی کی درخواست مسترد کی جب کہ 4

ججوں نے کیس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کی حمایت کی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست پر

تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ فیصلے کے اختلافی نوٹ میں کیس کی براہ راست نشریات

کی استدعا منظور کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کے لیے

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈکی جائے، عوامی دلچسپی کے کیسزکی آڈیو ریکارڈنگ ویب

سائٹ پربغیر ایڈیٹ اپ لوڈکی جانی چاہیے، معلومات تک رسائی عوام کا بنیادی حق ہے۔ عدالت نے

کہا ہیکہ سپریم کورٹ معلومات تک کس انداز میں رسائی دے سکتی ہے یہ انتظامی معاملہ ہے۔ فیصلہ

جاری ہونے پر جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ فیصلے تحریرکرنے اور اختلاف کرنے والے ججز کے

نام جاننا چاہتا ہوں اس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ فیصلہ پڑھیں گے تو آپ کو ناموں کا

اندازہ ہوجائے گا۔

فائزعیسی درخواست مسترد

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply