کورونا ویکسین پہلی کھیپ

امریکی کمپنی فائزر نے کورونا ویکسین سے ہونے والی ممکنہ آمدن بتادی

Spread the love

فائزرکورونا ویکسین آمدن

نیویارک(جے ٹی این آن لائن نیوز) امریکی کمپنی نے 2021 کے دوران کورونا

کی اپنی تیار کردہ ویکسین کی فروخت سے ہونے والی آمدن کا اندازہ بتا دیا۔دنیا

میں امریکی کمپنی فائزر کی جرمن کمپنی بائیوٹیک کی مدد سے تیار کردہ کورونا

وائرس ویکسین استعمال کے لیے سب سے پہلے منظور ہوئی۔ کمپنی نے آئندہ برس

اپنی تیار کردہ اس ویکسین کی فروخت سے ہونے والے منافعے کا تخمیہ جاری

کردیا۔غیر ملکی اعداد و شمار کے مطابق فائزر کمپنی کا کہنا ہے کہ 2021 میں

کمپنی کو ویکسین کی 2 ارب خوراکیں تیار کرنا ہوں گی۔ اس میں سے فائزر ابھی

تک عالمی سطح پر ساڑھے چھ کروڑ خوراکیں تیار کرکے فراہم کرچکا ہے جس

میں سے دو کروڑ 90 لاکھ امریکا کو دی گئی ہیں۔ کمپنی کے مطابق رواں سال

مئی تک اسے امریکا کو مزید 20 کروڑ خوراکیں فراہم کرنا ہوں گی۔عالمی سطح

پر کورونا وائرس کی ویکسین کے آرڈرز پورے کرنے کے لیے فائزر کو ہر ہفتے

1 کروڑ خوراکیں تیار کرنا ہوں گی۔ یہ اس مقدار سے دگنی ہے جو جنوری کے

اختتام تک امریکا میں ویکسین کی فراہم کردہ خوراکوں کا آرڈر پورا کے لیے تیار

کی گئی۔موجودہ آرڈرز اور ضروریات کو دیکھتے ہوئے فائزر کا کہنا ہے کہ

2021 میں اس کی مصنوعات کی مجموعی فروخت سے حاصل ہونے والی کل رقم

59 سے 61 ارب ڈالر کے درمیان رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس میں سے 25

فیصد حصہ ویکسین کا ہوگا۔ صرف ویکسین کی فروخت سے فائزر کو 15 ارب

ڈالر کا منافع ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے جو کہ اس کی مجموعی سالانہ آمدن کا

ایک چوتھائی بنتا ہے۔

فائزرکورونا ویکسین آمدن

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply