غیور کشمیریوں کا بھارت کو جواب عمران خان، جنرل باجوہ کے پوسٹرز آویزاں

غیور کشمیریوں کا بھارت کو جواب عمران خان، جنرل باجوہ کے پوسٹرز آویزاں

Spread the love

سرینگر(جے ٹی این آن لائن کشمیر نیوز) غیور کشمیریوں کا بھارت

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 4 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ غیور

اور حریت پسند کشمیریوں نے انڈیا سے بدلہ لینے اور عالمی برادری کو اپنا دو

ٹوک فیصلہ سناتے ہوئے وادی بھر میں وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف

جنرل قمر جاوید باجوہ کے پوسٹرز آویزاں کرکے ارض پاک پاکستان سے محبت کا

اعلان کر دیا-

=—= بھارتی دہشتگردی میں مزید 4 کشمیری شہید
—————————————————————-

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری

ہے۔ بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 4

کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ دو نوجوانوں کو ضلع پلواما کے علاقے نئی بوگ

میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ مزید دو نوجوانوں کو ضلع شوپیاں کے علاقے

جان محلہ میں شہید کیا گیا۔ جس کے باعث دو روز میں وادی میں شہید کئے جانے

والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 7 ہو گئی- ریاستی کٹھ پتلی انتظامیہ نے علاقے

میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی۔

=-= پوسٹرز پر عمران خان، جنرل باجوہ کے کشمیریوں کیلئے جملے بھی تحریر

غاصب بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کیخلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا اور

مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر جگہ جگہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف

جنرل قمر جاوید باجوہ کے پوسٹرز چسپاں کر دیئے، پوسٹرز پر وزیراعظم عمران

خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصاویر کے علاوہ ان کے بیانات

بھی تحریر کیے گئے ہیں، جبکہ وزیراعظم عمران خان کو کشمیریوں کا سفیر لکھا

گیا، ناصرف یہ بلکہ وزیر اعظم کا یہ جملہ کہ ” کشمیری عوام کو انکا پیدائشی حق

حق خودارادیت دیا جائے” بھی پر تحریرکیا گیا، علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر

جاوید باجوہ کی طرف سے ادا کردہ جملے بھی پوسٹرز پر لکھے گئے، جن میں ”

کشمیری عوام بہادری سے بھارتی مظالم کا مقابلہ کررہے ہیں، کشمیری عوام کو

کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے” شامل ہیں۔

=—= وادی کشمیر سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

میڈیا کے مطابق پوسٹرز مقبوضہ کشمیر کے وسطی اضلاع سرینگر، بڈگام، جنوبی

کشمیر کے اضلاع پلوامہ، اسلام آباد انت ناگ، شوپیاں، کلگام اور شمالی کشمیر

کے بانڈی پورہ اور ہندوارہ کپواڑہ اضلاع میں آویزاں کیے گئے۔ قبل ازیں یوم

یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے 5 فروری کو بھی مقبوضہ کشمیر میں وزیراعظم

عمران خان کی تصویر والے پوسٹرز اور بینرز آویزاں کیے گئے تھے، ان پوسٹرز

میں پاکستانی عوام اور وزیراعظم عمران خان سے اظہار تشکر کیا گیا، سرینگر

اور دیگر علاقوں میں آویزاں پوسٹرز پر مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر

کرنے کیلئے ” شکریہ پاکستان ” اور ” شکریہ عمران خان ” تحریر کیا گیا۔

=قارئین= کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

سرینگر اور مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں میں وزیراعظم عمران خان کے

پوسٹرز جموں و کشمیر لبریشن الائنس کی جانب سے آویزاں کیے گئے، پوسٹرز

پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرنے

تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، مقبوضہ کشمیر میں وزیراعظم پاکستان عمران

خان کی تصاویر والے پوسٹرز نے بھارت کی صفوں میں کھلبلی مچا دی۔

مقبوضہ جموںوکشمیر ، مختلف مقامات پر پوسٹر چسپاں، تحریک آزادی کومنطقی

انجام تک پہنچانے کے عزم

=-= کشمیریوں کا جدوجہد آزادی منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ

پوسٹرز میں جدوجہد آزادی کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ

کیا گیا ہے۔ یہ پوسٹر ” جموں وکشمیر ڈیموکریٹک جسٹس پارٹی، کشمیر ریزسٹنس

موﺅمنٹ، کشمیر حریت یوتھ فورم اور جموں وکشمیر جسٹس لیگ“ نے مختلف

مقامات پر چسپاں کیے ہیں ۔ پوسڑز میں درج عبارت میں کہا گیا کہ” کشمیریوں کی

جدوجہد اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد تک جاری رہے گی، بھارت جموں

و کشمیر کی متنازعہ حیثیت یکطرفہ طور پر تبدیل نہیں کر سکتا “۔ بھارت کو

جموں و کشمیر کی شناخت اور اسکی متنازعہ حیثیت برقرار رکھنے کیلئے 5

اگست 2019ء کا فیصلہ واپس لینا پڑے گا۔

غیور کشمیریوں کا بھارت

Leave a Reply