0

غیر ملکی ماڈل ٹریسا کے خلاف منشیات کیس حتمی مرحلے میں داخل

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن) لاہور کی سیشن عدالت نے غیر ملکی ماڈل ٹریسا کے خلاف منشیات کیس کی سماعت کل (بدھ ) تک ملتوی کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے کیس کی سماعت کی۔

غیر ملکی ماڈل ٹریسا کو پیش کیا گیا۔عدالت میں ٹریسا کے وکیل نے حتمی بحث شروع کرتے ہوئے کہا کسٹم انسپکٹر سلیم احمد ملک نے تفتیش میں حقائق چھپائے،

ٹریسا کے بیگ کی ائیرپورٹ پر تعینات تمام ایجنسیوں نے تلاشی لی اور انہیں کچھ نہیں ملا۔ وکیل نے الزام عائد کیا کہ کسٹم حکام نے ٹریسا کے بیگ میں منشیات اپنے پاس سے رکھی۔

عدالت نے ملزمہ کے وکیل کو آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی۔

Leave a Reply