غیر ملکی سرزمین پرپاکستان کو رسوا کرنے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،مریم نواز

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ(ن) کی رہنماء مریم نواز نے وزیراعظم

عمران خان کے ایران کیخلاف پاکستانی سرزمین استعمال ہونے کے بیان پرسماجی

رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ غیر ملکی سرزمین پر

ملک کو رسوا کرنے کی قومی و سفارتی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ ایرانی قیادت

پاکستان کے بارے میں کیا سوچ رہی ہوگی۔ اپنے ٹویٹر پر جاری پیغام میں مریم

نواز نے کہا کہ غیر ملکی سرزمین پر ملک کو رسوا کرنے کی قومی و سفارتی

سطح پر نظیر نہیں ملتی وزیراعظم عمران خان کے ایران کیخلاف پاکستانی

سرزمین استعمال ہونے کے اعتراف پر ایرانی قیادت پاکستان کے بارے میں کیا

سوچ رہی ہوگی ۔

Leave a Reply