khabar i Hai jtnonline 140

بچوں کا تحفظ، غیرمسلم والدین بھی اسلامی تعلیمات ماننے پر مجبور

Spread the love

زونڈی (جتن آن لائن صحت نیوز) غیر مسلم والدین مجبور

جنوبی (سائوتھ) افریقہ کو آج کل لڑکیوں کا وقت سے قبل حاملہ ہو جانا اور

نوجوان لڑکوں کا ایڈزمیں مبتلا ہونا دو سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے- اس

حوالے سے سکولوں میں تعلیم دینے، عوامی اجتماعات میں آگہی کے باوجود بھی

واقعات میں کمی دیکھنے میں نہیں آ رہی- مزید پڑھیں

والدین نے موجودہ تشویشناک صورتحال کے باعث باآلاخر اس کا حل ڈھونڈتے

ہوئے از خود اپنے بچوں کو کھل کر بتانا شروع کر دیا ہے کہ ایڈز سے بچائو

کیسے ممکن ہے؟

والدین نے بچوں کو جسمانی تعلقات کے حوالے سے بتانا شروع کیا ہے کہ کس

طرح غیر قانونی طور پر ان کے جسم کا استعمال کیا جا سکتا ہے- جذبات غالب

آنے پر انہیں کیا حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ سائوتھ افریقہ کے اخبار

کی رپورٹ کے مطابق والدین کی اکثریت نے اسے انتہائی مثبت قرار دیتے ہوئے

بتایا کہ ان کے بچے لیکچر سنتے ہوئے شرماتے ہیں لیکن اس کا یہ فائدہ ہوا کہ وہ

حد سے زیادہ محتاط دکھائی دیتے ہیں اور کسی اجنبی کو ذرا قریب نہیں آنے

دیتے۔

سویٹو کے معروف ماپونیا مال میں اس حوالے سے ایسی ہی ماں نے اپنے

مشاہدات ایک کمیونٹی میٹنگ کے دوران لوگوں کو بتائے اور انہیں ترغیب دی کہ

وہ بھی اپنے بچوں کو سیکس کے بارے میں کھل کر بتائیں تاکہ انہیں مستقبل میں

کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ لوگوں نے لنڈیوینگوینیا نامی اس خاتون کے

مشاہدات کو خوب سراہا اور اسے سائوتھ افریقہ کے سنگین حالات کے تناظر میں

ایک مثبت اقدام قرار دیا ہے۔

یاد رہے اسلام نے آج سے چودہ سو سال قبل ایسی خرافات میں مبتلا ہونے سے

بچوں کو بچانے کیلئے والدین کی ذمہ داریوں کا تعین کر دیا تھا جس پر عمل پیرا

ہو کر اسلامی معاشرے ایسی موذی امراض سے کافی حد تک محفوظ ہیں- تاہم

مغربی میڈیا کی یلغار کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں بھی یہ بُرائیاں در آئی

ہیں اور ہمیں ایسی خبریں سننے کو ملتی ہیں-

غیر مسلم والدین مجبور

Leave a Reply