National Database & Registration Authority (NADRA) Pakistan

حکومت کا ملک میں مقیم غیرملکیوں کو نادرا کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

Spread the love

غیرملکیوں نادرا کارڈ

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی حکومت نے ملک میں مقیم غیرملکیوں کو نادرا کارڈ جاری

کرنے کا فیصلہ کرلیا غیر ملکیوں کو 3کارڈز کا اجرا کیا جائے گا ، پاکستان میں مقیم غیرملکیوں کے

لیے وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں رہنے والے غیر قانونی تارکین

وطن کو جلد نادرا کارڈ کا اجرا کیا جائے گا ذرائع کا کہنا ہے نیشنل ایلین رجسٹریشن اتھارٹی ( کے

پاس اس وقت ایک لاکھ بیس ہزار لوگوں کا ریکارڈ موجود ہے، غیر ملکیوں کو 3کارڈ کا اجرا کیا جائے

گا ، پہلے مرحلے میں آئی ڈی کارڈ فار ایلین دیا جائے گا آئی ڈی کارڈ حاصل کرنے والے کو ملک میں

کام کرنے کےلئے ورک پرمٹ کارڈ بھی حاصل کرنا ہو گا، دونوں کارڈ حاصل کرنے والے سرکاری

نوکری حاصل نہیں کرسکیں گے بچوں کےلئے جیونائل کارڈ جاری کئے جائیں گے جس کے ذریعے

سکول میں داخلہ مل سکے گا پہلے تارکین وطن کے بچے نویں جماعت کے بعد تعلیم کا حصول نہیں

کر پاتے تھے اب ممکن ہوگا ذرائع کے مطابق ایلین کارڈ بننے کے بعد یہ تمام افراد بینک اکاونٹ اور

موبائل سم ، یوٹیلیٹی کنکشن ،ڈرائیونگ لائسنس بھی حاصل کرسکیں گے، ان تمام افراد کا بائیو میٹرک

اور نادرا کی طرح مخصوص نمبر بھی جاری کیا جائے گا ایک شہر سے دوسرے شہر میں منتقل

ہونے کی صورت میں اتھارٹی کو آگاہ کرنا ہوگا، نارا کارڈ نادرا کے دفاتر سے جاری کئے جائیں

گے، کارڈ کی پراسسنگ کے حوالے سے میکنزم طے کئے جارہے ہیں ۔

غیرملکیوں نادرا کارڈ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply