National Database & Registration Authority (NADRA) Pakistan

غیرقانونی شناختی کارڈ بنوانے والے غیر ملکیوں کیخلاف نادرا آپریشن کا آغاز

Spread the love

غیرقانونی شناختی کارڈ

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے غیرقانونی

طور پر شناختی کارڈ بنواکر ملک میں رہنے والے غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا اور

اب آرٹیفشل انٹیلی جنس سے جعلی شناختی کارڈ کا سراغ لگایا جائے گا۔نادرا نے شناختی کارڈ کی

تصدیق اور تجدید کا نیا نظام متعارف کرادیا ہے جبکہ نئے نظام سے ہر پاکستانی اپنے خاندان میں

اجنبی یا غیرمتعلقہ فرد کی رجسٹریشن چیک کرسکتا ہے۔ترجمان نادرا کے مطابق تصدیق و تجدید کے

اس جدید ترین نظام کی بدولت تمام پاکستانی شہری اپنے خاندان کے افراد کی تفصیل ایس ایم ایس کے

ذریعے اپنے موبائل فون پر حاصل کر سکتے ہیں اور ان کی تصدیق بھی کر سکتے ہیں۔ اعلامیے میں

بتایا گیا ہے کہ نادرا میں اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے 8009 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بمعہ

تاریخ اجرا ایس ایم ایس کریں جس کے جواب میں آپ کو اپنے خاندان کے افراد کی تفصیلات یا فیملی

ٹری موصول ہوجائیں گی۔اعلامیے کے مطابق خاندان میں کسی اجنبی یا غیرمتعلقہ فرد کا نام شامل ہو

تو نادرا کو مطلع کرنے کیلئے جواب میں 1 لکھ کر ایس ایم ایس کریں، نادرا کا نمائندہ اس متعلق آپ

سے رابطہ کرے گا، اگر تمام معلومات درست ہوں تو 2 لکھ کر ایس ایم ایس کریں اور نادرا کو

معلومات درست ہونے کی تصدیق کریں۔اعلامیے میں عوام سے کہا گیا ہے کہ اگر آپ کا موبائل نمبر

نادرا میں رجسٹرڈ نہیں تو آپ کسی بھی نادرا سینٹر پر موبائل نمبر کی رجسٹریشن یا تبدیلی کیلئے

تشریف لائیں، یہ سہولت تمام نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر مفت فراہم کی گئی ہے۔

غیرقانونی شناختی کارڈ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply