0

غیرحاضرطلبا،سزا ہیڈ ماسٹرز کو

Spread the love

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرایلمنٹری شفقت حبیب نے طلبا کی غیرحاضری پرپرائمری سکولوں کے درجنوں ہیڈ ماسٹرز کو تین، تین ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ذرائع کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول ٹاﺅن شپ، سندر، سمن آباد، پاجیاں، نیاز بیگ، نولکھا، کماہاں، جلو موڑ، گڑھی شاہو، عثمان آباد، بسین اور برحان آباد کے سکولوں کے ہیڈز پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ڈی ای او ایلمنٹری شفقت حبیب کا کہنا ہے سکولوں سے اساتذہ اور طلبا کی غیرحاضری پر تمام جرمانے میرٹ پر کیے گئے ہیں، آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر آصف گوہر کا کہنا ہے سردی کے باعث والدین بچوں کو سکول نہیں بھجواتے، اس میں ٹیچرز کا کوئی قصور نہیں، شفقت حبیب مجسٹریٹ نہ بنیں بلکہ اساتذہ کی رہنمائی کریں۔

Leave a Reply