لاہورمیں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی قتل کر دی

Spread the love

غیرت پر بیٹی قتل

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ شالیمار میں باپ

نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کو قتل کر دیا جبکہ آشنا فائرنگ کی

زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا ، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے

کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ شالیمار کے علاقے

میںاکرم نامی شخص نے اپنی بیٹی شہناز بی بی کو مبینہ طو رپر زبیر نامی شخص

کے ساتھ دیکھ کر اس پر فائرنگ کر دی جس سے شہناز بی بی موقع پر ہی دم توڑ

گئی جبکہ زبیر شدید زخمی ہو گیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس

نے زخمی اکرم کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے

کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم والد اکرم کو گرفتار

کر لیا ہے جبکہ مقتولہ شہناز کی والدہ شمیم اختر کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج

کر لیا گیا ۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمی اکرم کو ہسپتال

منتقل کر دیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ

خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم والد اکرم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مقتولہ

شہناز کی والدہ شمیم اختر کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ۔

غیرت پر بیٹی قتل

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply