aurat khahani jtnonline new1

غیرت کے نام پر موت کی بھینٹ، شوہروں کی سفاکی کا نشانہ بننے والی خواتین

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن خواتین نیوز) غیرت سفاکی اور خواتین

رحیم یار خان میں غیرت کے نام پر 66 سالہ عمر رسیدہ خاتون اور 68 سالہ معمر

مرد کو قتل کر دیا گیا، المناک واقعہ کوٹ سبزل کی حدود چک نمبر 267 پی میں

پیش آیا جہاں کرم دین بلوچ نے اپنے بیٹے لطیف بلوچ کیساتھ ملکر اپنی بیوی اور

اپنے سمدھی گل محمد بلوچ کو رات گئے پہلے پسٹل سے فائر مارے اور اس کے

بعد کلہاڑیوں کے وار کرکے بیدردی سے قتل کر دیا، غیرت کے نام کئے گئے

دوہرے قتل پر علاقہ میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے کہ تھانہ کوٹ سبزل پولیس نے

جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے ہسپتال منتقل کر کے قتل میں شامل

ملزمان کیخلاف ابتدائی کاروائی شروع کر دی ہے

=-.-= میکے جانے کی خواہاں دلہن کو خاوند نے زہردیکرابدی نیند سلا دیا

بتایا جاتا ہے پنجاب کے ضلع ساہیوال میں خاوند نے اپنی بیوی کو زہریلی چیز پلا

کر قتل کر دیا- مقتولہ پروین بی بی کے بھائی نصیر احمد کے مطابق پروین بی بی

کی ڈیڑھ ماہ قبل فہد سے شادی ہوئی گزشتہ روز پروین بی بی اپنے والدین کے

گھر جانا چاہتی تھی فہد نے بھیجنے سے انکار کر دیا جس پر دونوں میں جھگڑا ہو

گیا، بعدازاں پروین بی بی کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی جس کی علم نصیر احمد

کو موبائل کال کرنے پر معلوم تو وہ بہن کی طبیعت دریافت کرنے اس کے گھر

پہنچ گیا جہاں طبیعت زیادہ خراب دیکھ کر وہ بہن کو ہستال لے گیا جہاں پروین بی

بی نے بھائی کو بتایا اسے زہریلی چیز پلائی گئی ہے، دوران علاج پروین بی بی

دم توڑ گئی- پولیس تھانہ کمیر نے بھائی نصیر احمد کی رپورٹ پر بہنوئی فہد اور

دیگر 3 ملزمان کیخلاف مقدمہ قتل درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

=-.-= سفاک خاوند نے بیوی کی ناک دانتوں سے کاٹ کر الگ کردی

بہاولنگر میں میاں بیوی کے درمیان لڑائی میں خاوند وحشی ہو گیا اوراس نے بیوی

کی ناک دانتوں سے کاٹ کر الگ کردی۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ

خاتون کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ سفاکی پر مبنی یہ واقعہ بہاولنگر کی

تحصیل فورٹ عباس کے محلہ لائن پارک میں پیش آیا جہاں خاوند اور بیوی کے

درمیان ناچاقی پر دونوں کے درمیاں تلخ کلامی ہو گئی، خاوند غصے سے وحشی

ہو کر جنون میں بیوی پر حملہ آوار ہوا اور دانتوں سے بیوی ( س ) کی ناک کو

دانتوں میں لے کر اس قدر زور سے کاٹا کہ اس کی نک جسم سے الگ کر دی، اس

دوران اہل محلہ شور سن کر اکٹھے ہو گئے جس پر ملزم خاوند وہاں سے فرار ہو

گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ فورٹ عباس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی

کارروائی کا آغاز کردیا۔

=-.-= ناجائز تعلقات کا شبہ، سابق شوہر اور بھائی ہاتھوں خاتون قتل

دیپالپور کے چک ینگ پور میں (ن) نامی خاتون کی لیاقت نامی مرد سے شادی

ہوئی، تاہم ازدواجی زندگی شوکت نامی شخص کیساتھ مبینہ ناجائز تعلقات کے شبہ

میں کامیاب نہ ہو سکی اور لیاقت نے (ن) کو طلاق دیدی،بتایا جاتا ہے کہ شوکت

نے خاتون کو اغوا بھی کیا تاہم بعد میں رہا کر دیا، (ن) جب رہائی ملنے پر اپنے

گھر واپس پہنچی تو سابق شوہر لیاقت اور بھائی فرمان نے مل کر (ن) کو قتل کر

کے اس کی لاش ویرانے میں پھینک دی- جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش

تحویل میں لے کر مردہ خانے میں جمع کرادی اور قانونی کارروائی شروع کر دی،

نتیجہ کیا نکلتا ہے اہل علاقہ اس کے منتظر ہیں-

=-.-= میاں بیوی کے قتل میں ملوث ملزموں کی شناخت ہو گئی

شہرقائد کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں میاں بیوی کے قتل میں ملوث ملزمان

کی سی سی ٹی وی ویڈیو سے شناخت کر لی گئی، گلستان جوہر بلاک 18 میں کچھ

روز قبل ہونیوالے دہرے قتل کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج تھا، مدعی کے

مطابق عزیز جلبانی اس کے بھائی جعفر اور بھابی فوزیہ کے فلیٹ میں صبح دو

ساتھیوں کے ساتھ پہنچا اور فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کر کے فرار ہو گیا-

پولیس کا کہنا ہے مارچ میں مقابلے میں ہلاک ملزم کا بیٹا قتل کے مقدمے میں

نامزد ہے جو ساتھیوں کیساتھ فرار ہے اور شک ہے مخبری کے شبے میں جوڑے

کا قتل کیا گیا، پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کو

شناخت کر لیا گیا ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

غیرت سفاکی اور خواتین

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=–= خواتین سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

Leave a Reply