غیراخلاقی واٹس ایپ میسج پر 2 سال قید، 1 لاکھ 36 ہزار ڈالر جرمانہ

غیراخلاقی واٹس ایپ میسج پر 2 سال قید، 1 لاکھ 36 ہزار ڈالر جرمانہ

Spread the love

دبئی (جے ٹی این آن لائن دلچسپ نیوز) غیراخلاقی واٹس ایپ میسج

دبئی میں واٹس ایپ پر اپنی روم میٹ کو نامناسب اور غیر اخلاقی پیغام بھیجنے پر

برطانوی خاتون کو دو سال جیل اور 5 لاکھ درہم کا جرمانہ کر دیا گیا۔ تفصیلات

کے مطابق 31 سالہ برطانوی خاتون کو متحدہ عرب امارات کے سائبر قوانین کے

تحت سزاء و جرمانہ کیا گیا۔ خاتون پر الزام تھا اس نے اپنی سابقہ یوکرینی روم

میٹ سے ڈائننگ ٹیبل کے متعلق بحث ہونے پر اسے انگریزی زبان میں گالی دی،

اس نامناسب پیغام پر برطانوی خاتون کیخلاف مقدمہ کیا گیا جس پر گزشتہ برس

اکتوبر میں اس خاتون نے اقرار کیا کہ اس نے ایسا پیغام بھیجا تھا، تاہم استغاثہ کی

جانب سے کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی تھی، استغاثہ خاتون کے موبائل کا

فرانزک کرنے کے بعد باقاعدہ مقدمہ کروانا چاہتا تھا۔ اسی دوران خاتون نے لندن

سے ہیتھرو جانیوالی پرواز کے ذریعے دبئی سے فرار کی کوکشش کی، لیکن اسے

ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ خاتون نے اپنی سابقہ روم میٹ سے بھی رابطہ

کرنے کی کوشش کی تاکہ وہ مسئلہ سلجھا سکے اور وطن واپس جا سکے، تاہم

اسے ایسا نہیں کرنے دیا گیا۔ برطانوی خاتون کا کہنا ہے وہ ایک کمپنی میں ایچ آر

منیجر ہے، تاہم پولیس کی حراست میں اس کے پاس پیسے بھی ختم ہو چکے ہیں،

اور اسے اپنی نوکری جانے کا بھی خدشہ ہے۔ اس حوالے سے ڈیٹینڈ ان دبئی لیگل

فرم نامی ادارے کی سی ای او رادھا سٹرلنگ نے کہا ہے یہ ایک ڈراؤنا خواب ہے۔

متحدہ عرب امارات نے اپنے ناقص قوانین کے باعث ہر غیرملکی شہری کو مجرم

قرار دیدیا ہے، ایک خاتون جس نے عمر بھر کوئی مشکل نہیں دیکھی اس کو ایک

معمولی سی بات پر شدید سزا دی جارہی ہے۔ وہ ایک غیر مرئی نظام قانون میں

جکڑی گئی ہے جہاں اپنی یورپی ساتھی کو ایک واٹس ایپ میسج بھیجنا اس کے

لیے وبال جان بن گیا ہے۔ واضح رہے متحدہ عرب امارات میں سائبر سیکیورٹی

کے حوالے سے قوانین خاصے سخت ہیں اور عملدرآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف

سخت کارروائی کی جاتی ہے۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

غیراخلاقی واٹس ایپ میسج

Leave a Reply