غلام فرید صابری قوال

غلام فرید صابری قوال کو بچھڑے27 برس بیت گئے

Spread the love

غلام فرید صابری قوال

کراچی (جے ٹی این آن لائن نیوز) فن قوالی کو نئی جہت دینے والے غلام فرید صابری کو مداحوں

سے بچھڑے 27 برس بیت گئے۔ ان کی گائی ہوئی قوالیاں آج بھی سحر طاری کردیتی ہیں۔’تاجدارِ حرم’

اور اس جیسی دیگر کئی مقبول قوالیوں سے لوگوں کو جھومنے پر مجبور کر دینے والے غلام فرید

صابری نہ صرف پاکستان کے مقبول ترین قوال تھے بلکہ دنیا بھر میں قوالی کے کروڑوں چاہنے

والوں کے دلوں کی دھڑکن تھے۔غلام فرید صابری 1930 میں ہندوستانی ریاست مشرقی پنجاب میں

پیدا ہوئے، انہیں بچپن سے ہی قوالیوں کا شوق تھا۔ان کا پہلا البم 1958 میں ریلیز ہوا تھا، البم میں

موجود قوالی ‘میرا کوئی نہیں تیرے سوا’ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔5 اپریل 1994 کو

کراچی میں غلام فرید صابری کو دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا اور وہ خالق حقیقی سے

جاملے۔’تاجدارِ حرم’ اور اس جیسی دیگر کئی مقبول قوالیوں سے لوگوں کو جھومنے پر مجبور کر

دینے والے غلام فرید صابری نہ صرف پاکستان کے مقبول ترین قوال تھے بلکہ دنیا بھر میں قوالی

کے کروڑوں چاہنے والوں کے دلوں کی دھڑکن تھے۔

غلام فرید صابری قوال

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply