غلام حسین محسنی اعجئی

غلام حسین محسنی اعجئی ایرانی عدلیہ کے نئے سربراہ مقرر

Spread the love

غلام حسین محسنی اعجئی

تہران (جے ٹی این آن لائن نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے غلام حسین محسنی

اعجئی کو عدلیہ کا نیا سربراہ مقرر کردیاہے۔ان کے پیش رو ابراہیم رئیسی جون میں منعقدہ صدارتی

انتخابات میں ملک کے صدر منتخب ہوگئے تھے۔وہ اگست میں صدارتی منصب سنبھالیں گے۔ایران

کے سرکاری میڈیا سے نشر کردہ بیان کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے غلام حسین محسنی پر زوردیا

کہ وہ عدلیہ کے سربراہ کی حیثیت سے انصاف کو عام کریں اور بدعنوانی کے انسداد میں کردارادا

کریں۔64 سالہ غلام حسین ایک سخت گیر عالم سمجھے جاتے ہیں۔وہ اس وقت عدلیہ کے نائب سربراہ

کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور ماضی میں ایران کے پراسیکیوٹر جنرل بھی رہ چکے

ہیں۔اس سے قبل وہ ایران کے وزیربرائے سراغرسانی تھے۔ایرانی قانون کے تحت رہبرِاعلی خامنہ ای

کو عدلیہ کے سربراہوں اور فوجی کمانڈروں کے علاوہ اعلی سرکاری عہدوں پر تقرر کا اختیار

حاصل ہے۔ریاست کے اہم امور بالخصوص خارجہ پالیسی میں بھی فیصلوں کا انھیں حتمی اختیار

حاصل ہے۔

غلام حسین محسنی اعجئی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply