غزہ پھر لہو لہو

غزہ پر اسرائیلی طیاروں کی دوسرے دن بھی بمباری جاری

Spread the love

غزہ پر اسرائیلی طیاروں

غزہ سٹی (جے ٹی این آن لائن نیوز) اسرائیلی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک

بار پھر غزہ پر بمباری کی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے ایک بار پھر سیز فائر کی

خلاف ورزی کرتے ہوئے دوسرے روز بھی غزہ پر بمباری کی جس میں متعدد عمارتوں کو نشانہ

بنایا گیا تاہم ابھی تک فضائی حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، فلسطینی

مزاحمتی گروپ حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بمباری اسرائیل کی نئی حکومت کی کارروائی ہے

تاہم ہم اسرائیلی بربریت کے خلاف اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے۔ اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے

بعد حماس کی جانب سے بھی بھاری ہتھیاروں سے اسرائیل پر فائرنگ کی گئی۔ دوسری جانب

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس نے غزہ سے آتش گیر غبارے اسرائیلی کی جانب چھوڑے جس

کے جواب میں کارروائی کی گئیa۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے 11 روز تک

غزہ پر مسلسل بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 250 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے تھے تاہم

اردن نے ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے حماس اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر معاہدہ طے کروایا

تھا۔

غزہ پر اسرائیلی طیاروں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply