غزہ میں یوم الارض مظاہروں پر صہیونی جارحیت، 4فلسطینی شہید، سیکڑوں زخمی

Spread the love

مقبوضہ بیت المقدس(جے ٹی این آن لائن )فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں یوم الارض

کی مناسبت سے ہونےوالے مظاہروں کے دور ا ن اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چار

فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہداءمیں سے تین کی عمریں 17 سال سے بھی کم تھیں، حق

واپسی ملین مارچ کے موقع پر اسرائیلی فوج کی فلسطینی مظاہرین پرگولیاں چلانے اوران

کےخلاف آنسوگیس کی شیلنگ سے 316 شہری زخمی بھی ہوئے، جن میں پانچ کی حالت

خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے گزشتہ

روز جاری کردہ بیان میں کہااسرائیلی فوج کے حملے میں ہفتے کے روز 20 سالہ محمود

جہاد سعید شہید ہوگیا، اس کے بعد 17 سالہ ادھم نضال عمارہ کو مشرقی غزہ میں شہید

کیا گیا۔ 17 سالہ تامر ھاشم ابو الخیر اور سترہ سالہ بلال محمود یونس خان یونس میں

شہیدہوئے۔گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین سو کے قریب فلسطینی زخمی

ہوئے جن میں86 بچے،29 خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں میں پانچ کی حالت خطرے میں

بیان کی جاتی ہے۔

Leave a Reply