104

غریب کا جینا مشکل ہو گیا،سلیکٹیڈ حکومت کو چلتا کرنے کیلئے عوام ساتھ دیں ، بلاول بھٹو

Spread the love

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے

میں سلیکٹڈ اورکٹھ پتلی حکومت کامقابلہ کررہاہوں ، مجھے اس کٹھ پتلی حکومت

کوگھربھیجنا ہے ،اس حکومت نے غریب آدمی کاجیناحرام کردیا ، غریب کسانوں

کامعاشی قتل کررہی ہے ،جب بھی کٹھ پتلی حکومت آتی ہے وہ عوام کوخوش نہیں

رکھ پاتی، میں عوام دشمن اور سلیکٹڈ حکومت کیخلاف کھڑا ہوا ہوں،میں نے

پیپلزپارٹی کا پرچم تھام لیا ہے ، شہید بینظیر بھٹو نے ہر قدم پر عوام کا ساتھ دیا ،

پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پرچیوں اور چٹھیوں پر چلنے والی نہیں ۔ ہفتے کو

لاڑکانہ میں کار کنو ں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول

بھٹوزرداری نے کہا پیپلزپارٹی عوام اور غریب دوست حکومت کرتی ہے ، پی

پی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا، شہید ذوالفقار بھٹو نے

غریبوں کو زمینیں دیں، لوگوں کو روزگار دیا ، لیکن عوام دشمن حکو مت غریبوں

کا خون چوس رہی ہے ، حکومت نے 50لاکھ گھر دینے کی بات کی مگر تجاوزات

کے نام پر گھر چھین لیے، کٹھ پتلی حکومت نے ایک سال میں لاکھوں لوگوں کو

بیروزگار کردیا۔ بتایا جائے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا گیا تھا وہ نوکریاں

کہاں ہیں؟ حکومت کے گھروں ا و ر نوکریوں کے وعدے جھوٹے ثابت ہوئے،

عوام کو سلیکٹڈ حکومت کیخلاف میرا ساتھ دینا پڑیگا ۔

Leave a Reply