IMF & World bank logo

غریب ممالک کے قرضوں کی ادائیگیاں معطل کرنا ناگزیر، عالمی مالیاتی ادارے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام (جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) غریب ممالک قرضے

عالمی بنک اور آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ قرض دینے والے امیر ممالک سے دنیا کے غریب ترین ممالک کے ذمہ دوطرفہ قرضوں کی ادائیگیاں معطل کرنے کی سفارش کریں گے۔

مزید پڑھیں‌ : آئی ڈی بی، عالمی بینک پاکستان کو58 کروڑ ڈالر دینگے

دونوں بڑے عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قرض دینے والے امیر ممالک دنیا کے غریب ترین ممالک کے ذمہ دوطرفہ قرضوں کی ادائیگیاں معطل، انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے قرضوں کی واپسی کا عمل روک دینے کی سفارش کریں گے۔ کرونا وائرس سے غریب ممالک کی معیشتوں کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے، اس اقدام سے ان ترقی پذیر ممالک کو فوری مالی ضرورتوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

جی 20 ممالک کرونا سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا ٹاسک دیں، اعلامیہ

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اقدام سے بحران کے اثرات کا تخمینہ اور مالی ضرورتوں کیلیے بھی وقت ملے گا۔ ہم جی 20 ممالک پر زور دیں گے کہ کرونا وائرس کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا ٹاسک دیں- عالمی بینک اور آئی ایم ایف کا اپنے مشترکہ اعلامیہ میں یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے اپنے موسم بہار کے اجلاسں میں ترقیاتی کمیٹی سے اس تجویز کی منظوری بھی مانگیں گے، یاد رہے دونوں عالمی مالیاتی اداروں کے بہار کے اجلاس آئندہ ماہ اپریل کے وسط میں ہونے ہیں۔ ترقیاتی کمیٹی نے اگر دونوں مالیاتی اداروں کی تجویز کی منظوری دیدی تو پھر ترقی پذیر ممالک کو قرضوں کی ادائیگیوں میں سہولت ملنے کے امکانات روشن ہو جائیں گے-

غریب ممالک قرضے

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply