غریب عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا ہے، آصف علی زرداری

Spread the love

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ غریب عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا ہے کوئی کتنی بھی رکاوٹیں ڈالے ہمیں عوام سے دور نہیں کر سکتے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔پیرکوپیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نواب شاہ سے بزریعہ ہیلی کاپٹر مورو کے گائوں شاہ بیگ سابقی میں اپنی قریبی دوست شاہ بیگ سابقی کے والد کی تعزیت کے لئے پہنچے۔اس موقع پرسیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔کارکنوں کی بڑی تعداد نے انکا استقبال کیا۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے اور ہمیشہ غریب عوام نے پیپلز پارٹی کوووٹ دیا ہے۔کوئی کتنی ہی روکاوٹیں ڈالے ہمیں عوام سے دور نہیں کیاجاسکتا، عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ روزگار دیا ہے ملک میں اس وقت مہنگائی عروج پر ہے اس موقع پر شاہ بیگ سابقی کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کو بوسکی کا پٹکا باندھا گیا۔
آصف زرداری

Leave a Reply