غربت کیا ہے اور خاتمہ کیسے ممکن---؟

غربت کیا ہے اور خاتمہ کیسے ممکن—؟

Spread the love

( تحریر:— ردا زینب) غربت کیا ہے

غربت لاطینی لفظ پاؤپر سے ماخوذ لفظ ہے۔ غربت سے مراد یہ ہے کہ بنیادی

انسانی ضروریات جیسے صاف پانی، غذا، صحت کی دیکھ بھال، لباس اور پناہ گاہ

کے متحمل ہونے کے ذرائع نہ ہونا۔ غربت معاشرے یا ملک کے اندر دوسروں سے

کم وسائل یا کم آمدنی کی حالت کا بھی نام ہے، یا دنیا بھر کی اوسطوں کے مقابلے

میں، غربت ان سب سے بڑے معاشرتی مسائل میں سے ایک ہے جس کا پاکستان

کو سامنا ہے۔ یہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لئے ایک انتہائی اہم اور

حساس مسئلہ ہے۔ غربت دیگر معاشرتی پریشانیوں ہی جرائم میں اضافہ کا سبب

بھی ہے جیسے چوری، ڈکیتی، راہزنی، رشوت، بدعنوانی، زنا، لاقانونیت،

ناانصافی وغیرہ، وغیرہ۔

=–= مزید تجزیاتی رپورٹس، کالمز اور بلاگ ( =–= پڑھیں =–= )

اپنے عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا ملک کا بنیادی فرض اور ذمہ داری

ہے۔ انسان کی بنیادی ضروریات میں پناہ (گھر)، کھانا اور لباس شامل ہوتا ہے۔ جب

ان ضروریات کو پورا نہیں کیا جاتا تو معاشرتی اور اقتصادی پریشانیوں کے نام

سے مسائل سامنے آتے ہیں۔ پاکستان بھی ان پریشانیوں کا شکار چلا آ رہا ہے۔ اصل

مسئلہ معاشرے میں ان مسائل کی موجودگی نہیں لیکن جس حد تک ان پر توجہ دی

جا رہی ہے اور اسے حل کیا جارہا ہے وہ انتہائی ناکافی ہے۔ جس کی وجہ سے

منشیات کا استعمال، سمگلنگ، بدعنوانی، ناخواندگی اور بہت سی دوسری معاشرتی

برائیاں جنم لے لیتی ہیں، جس کا پاکستان آج سامنا کر رہا ہے۔

=-.-= 40 فیصد پاکستانی غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندہ رہنے پر مجبور

یہ ٹھیک کہا جاتا ہے کہ کہیں بھی غربت ہو اس سے جگہ خوشحالی کو خطرہ

لاحق رہتاہے۔ پاکستان کی 60 فیصد آبادی دیہات میں رہتی ہے۔ ایک تجزیہ کے

مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران غربت 30 فیصد سے 40 فیصد تک بڑھ گئی

ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ملک کی 40 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے اپنی

زندگی بسر کر رہی ہے۔ ایسی حالت میں لوگ اپنی بنیادی ضروریات زندگی پوری

نہ ہونے پر جہاں افسردہ ہیں، وہیں مناسب تعلیم و صحت کے بھی فقدان کا شکار

ہیں- وہ صرف غربت اور بیروزگاری کی وجہ سے ہی اپنی بقاء کے بارے میں

سوچنے پر مجبور ہیں، والدین اپنے بچوں کو سکول بھیجنے کے بجائے ان کے

لئے چائلڈ لیبر کو ترجیح دیتے ہیں۔ وہ ایسا اقدام صرف اپنے کنبہ کی مدد کے لئے

کرتے ہیں- کھیل کود اور زیور تعلیم سے آراستہ ہونے کی ابتدائی عمر میں بچوں

کو کمائی کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

ضرورت اس امر کی ہے کہ بحیثیت مسلم ملک پاکستان کی حکومت اور مخیر

طبقہ اسلامی تعلیمات پر عمل کر کے غریب طبقہ کی خوشحالی کیلئے ایسے

مربوط اقدامات اٹھائے کہ آج بنیادی ضروریا ت کو ترستے لوگ کل غریب افراد

کی مدد کے قابل ہو جائیں- یوں تو یہ ایک حقیقت ہے کہ ارض پاک کے باسی دنیا

بھر میں سب سے زیادہ عطیات، خیرات، زکوٰاۃ و صدقات دینے میں صف اول میں

ہیں، لیکن مربوط انداز میں ایسے اچھے اقدامات نہ اُٹھانے کی بدولت ان کے

ثمرات سے محروم چلے آ رہے ہیں-

غربت کیا ہے

Leave a Reply