پاکستان امریکہ کو کسی طور اڈے نہیں دیگا، کپتان کا دبنگ اعلان بنا ٹاپ ٹرینڈ

غربت کا خاتمہ مشن ،عوامی مشکلات سے آگاہ ہوں،عمران خان

Spread the love

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے ملکی تاریخ میں پہلی بار غربت ختم کرنے کیلئے پروگرام لا رہے ہیں، تمام خیراتی اداروں کو ایک چھتری تلے جمع کریں گے۔
اسلام آباد میں ہیلتھ کارڈ اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور قبائلی علاقہ جات میں اس کا اجرا کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ایک ماہ کے اندر پنجاب میں ایک کروڑ خاندانوں کو یہ کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 8 لاکھ غریبوں کا مفت علاج ہوگا جبکہ مجموعی طور پر 9 کروڑ پاکستانی علاج معالجے کی سہولیات سے مستفید ہوں گے۔

خیبر پختونخوا میں ہم نے ہیلتھ کارڈ فراہم کئے۔ جس سے ہر خاندان 7 لاکھ 20 ہزار تک مفت علاج کرا سکتا ہے۔ جانتا ہوں عوام کو مہنگائی کی وجہ سےکافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مگر یہ مشکلات تھوڑے وقت کے لئے ہے، بہت جلد اچھا وقت آنے والا ہے کوشش ہے کہ عوام کیلئے آسانیاں پیدا کریں ، میرا خواب پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے۔

عمران خان

Leave a Reply