عمران خان منی لانڈرر

جسکو غدار کا لقب دیا وہ اتنا ہی بڑا محب وطن ہے، مریم نواز

Spread the love

غدار کا لقب دیا

حویلی (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ مقبوضہ

کشمیر کے لوگوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، شہیدوں کے خون کا مقدمہ نواز شریف

اور مریم نواز لڑیں گے، سلیکٹڈ کی طرح کشمیر کو مودی کے حوالے نہیں کریں گے، سرحد پر

کھڑے سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہوں،آج کا کشمیر کا وکیل کمزور ہے جس کا نام عمران خان ہے،

کشمیر کا مقدمہ صرف شیرنی اور شیر لڑ سکتے ہیں۔مریم نواز نے کہاکہ الیکشن چوری ہوا تو نتائج

نہیں مانیں گے اور کشمیریوں کو شاہراہ دستور پہنچنے کی کال دیں گے۔حویلی میں انتخابی جلسے

سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ عمران خان سے پوچھنا چاہتی ہیں سردار تنویر الیاس کے

ہاتھوں کتنے روپے میں بکے؟نئی نویلی اے ٹی ایم اے سے کشمیریوں کا ووٹ کتنے میں خریدا؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان اسلام آباد سے اسمگل کرکے نئی نویلی اے ٹی ایم تنویر الیاس کو آزاد

کشمیر ا±ٹھا لائے، سردار تنویر نے سرکاری افسر کو ایک ارب روپے رشوت دی تو سوچیں

عمران خان کو کیا دیا ہوگا؟۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی یہ رونا نہیں رویا کہ مودی

میرافون نہیں اٹھاتا، حق کیلئے سامنے آکر مقابلہ کرنا چاہیے، پاکستان میں جس کو غدار کا لقب دیا

وہ اتنا ہی وفادار ہے، نواز شریف نے دشمن کے 5 دھماکوں کے جواب میں 6 دھماکے کیے، بھارت

سن لے کہ ہم چھین کر رہیں گے آزادی۔بھارت سن لے کہ کشمیری آزادی لے کر رہیں گے اور نواز

شریف کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر جائیں گے، وزیراعظم عمران خان نے اپنی نئی نویلی اے ٹی ایم

کے ساتھ باغ میں جلسے کرنے کی کوشش کی لیکن کشمیریوں نے جانے سے انکار کر دیا، نواز

شریف نے حق حکمرانی کی خاطر اپنی کرسی کی قربانی دی لیکن عمران خان نے کرسی کی خاطر

عوام کی قربانی دی ،پیر کو آزاد کشمیر کے حوالے حویلی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے

ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا کشمیر کے ساتھ خون کا رشتہ ہے، ایٹمی دھماکے کرنے

والے نواز شریف کو غدا کہا گیا، اگر نواز شریف غدار ہے تو پھر ہم سب غدار ہیں، پاکستان میں جو

جتنا بڑا محب وطن ہوتا ہے اس کو اتنا بڑا غداری کا لقب ملتا ہے اور غداری اور چوری کا لقب

بانٹنے کےلئے بھی بہت ساری فیکٹریاں کھلی ہیں جبکہ جس کا سیاسی اور عوامی مقابلہ نہیں کیا جا

سکتا ہے تو پھر غداری کی پٹاریاں کھل جاتی ہیں لیکن پاکستان میں جس جس کو غدار کا لقب دیا گیا وہ

اتنا ہی بڑا محب وطن ہے۔ انہوں نے کہا کہ غداری کا لقب بانٹنے والو دیکھو آج اسی نواز شریف کی

بیٹی اتنا سفر طے کر کے ایل او سی پر کھڑی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ سرحد پر کھڑے سپاہیوں

کو سلام پیش کرتی ہوں، جو سیاست سے بالاتر ہو کر سرحدوں کے محافظ بنے ہوئے ہیں اور اپنے

وطن کی حفاظت کررہے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے حق حکمرانی کی خاطر اپنی

کرسی کی قربانی دی لیکن عمران خان نے کرسی کی خاطر عوام کی قربانی دی۔

غدار کا لقب دیا

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply