64

عینی طاہرہ کی جانب سے غریب اور مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم

Spread the love

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ نے اپنی رہائشگاہ کے اطراف میں رہنے والے غریب اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا۔ عینی طاہرہ نے اپنی رہائشگاہ کے اطراف میں رہنے والے 24مستحق اورغریب خاندانوں میں ایک ،ایک ہفتے کا راشن تقسیم کیا ہے جس میں آٹا ،دالیں،چینی اور گھی سمیت ضرورت کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔

عینی طاہرہ نے کہا کہ اگر وسائل رکھنے والے تمام افراد اپنے گھروں کے اردگرداتنی ہی تعداد کی ذمہ داری اٹھا لیں تو کسی کوبھی حکومتی امداد کاانتظار نہیں کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت کسی پر بھی آ سکتا ہے اس لئے ہمیں ہر وقت خدا کی ذات سے ڈرتے رہنا چاہیے اور اس کے دئیے ہوئے میں سے لوگوں کی مدد کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں