Punjab Lock Down

کورونا سے15اموات، عید پر لاک ڈاؤن کا آپشن

Spread the love

عید پر لاک ڈاؤن

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ

کورونا کی ڈیلٹا قسم کا اثر سامنے آرہا ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مدد لی

جاسکتی ہے،ملک میں کورونا کیسزمیں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، احتیاط لازمی ہے، عیدالاضحیٰ کے

موقع پر لاک ڈاؤن اور سمارٹ لاک ڈاؤن کا استعمال کیا جائیگا،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے

ہوئے ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ملک میں کورونا کیسزمیں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، احتیاط سے ہی

کورونا کی وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے، کورونا ایس اوپیز پر عمل یقینی بنائیں گے، ایس او پیز پر

عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مدد لی جاسکتی ہے، سیاحتی مقامات پر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے

ویکسین لگوانا لازمی ہوگا، اور عید کی چھٹیوں میں سیاحت وہی کر سکے گا جو ویکسین لگوا چکا

ہوگا۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس

سے 15 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 597 ہوگئی۔ پاکستان میں

کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 92 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک

ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ادھرکورونا کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر اسلام آباد کے

مزید 5 سیکٹرز میں سمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا۔ جی سیون ٹو، سواں گارڈن اور قرطبہ ٹاون کے

علاقے شامل ہیں۔ وفاقی دارلحکومت کے قرطبہ ٹاون کی گلی نمبر 13، جی الیون 2، کی گلی نمبر

18، ایف الیون، ایف سکس تھری کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا ہے۔ کورونا

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایف ایٹ تھری میں ایک سکول کو بھی سیل کر دیا گیا۔ محکمہ صحت

کی ہدایت کے بعد گلگت، ہنزہ، سوات، ایبٹ آباد اور دیگر سیاحتی مقامات میں کورونا نظم وضبط پر

عمل نہ کرنے پر متعدد سپر سٹور، دکانیں اور ہوٹلز سیل کر دئیے گئے۔

کورونا ،فیصل سلطان

عید پر لاک ڈاؤن

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply