آج چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم، عید الفطر پیر کو ہو گی، ماہرین فلکیات 60

آج چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم، عید الفطر پیر کو ہو گی، ماہرین فلکیات

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز)عید الفطر چاند

ماہ شوال المکرم کے چاند کی پیدائش 22 مئی (28 رمضان المبارک) کو پاکستانی

وقت کے مطابق رات 10 بجکر 39 منٹ پر ہو گئی- ماہرین فلکیات نے کچھ روز

قبل جاری رپورٹ میں بتایا تھا پاکستان میں شوال کا چاند 23 مئی بروز ہفتہ نظر

آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہیں۔ رواں سال 30 روزے ہوں گے اور عیدالفطر

25 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

——————————————————————————-
یہ بھی پڑھیں : حجاز، یو اے ای، ترکی، ملائیشیا، انڈونیشیا میں عیدالفطر کل
——————————————————————————-

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے چاند کی پیدائش کو اگر 24 گھنٹے کا وقت نہ ہو چکا ہو،

تو اس صورت میں اسکے نظر آنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔ اسلئے پاکستان

میں بھی آج بروز ہفتہ کو شوال کا چاند نظر کے زیادہ امکانات نہیں بلکہ صرف

10 فیصد ہیں، جبکہ بیسویں روزے تک 23 مئی کو چاند نظر آنے کے امکانات 30

فیصد تھے۔

چاند نظر آنے کے امکانات میں کمی کی وجہ زاویے کی تبدیلی

ماہرین کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات میں کمی چاند کے

زاویے میں معمولی سی تبدیلی کے باعث ہوئی۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات

کا کہنا ہے 23 مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کے صرف دس فیصد امکانات ہیں۔

شوال کے چاند کی پیدائش 22 مئی کو رات 10 بج کر 40 منٹ پر ہو ئی اور 23

مئی کو اس کے نظر آنے کیلئے عمر پوری نہیں ہوگی۔

چاند نظر آنے کے دس فیصد امکانات بھی صرف گوادر یا جیوانی میں

ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف دس فیصد تک امکانات ہیں کہ چاند گوادر یا جیوانی

میں نظر آسکے۔ کیلنڈر کے حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک بھی دن کا فرق

پڑنے سے آئندہ سال کا کیلنڈر ڈسٹرب ہو جاتا ہے، اسلئے کیلنڈر کے باوجود بھی

سعودی عرب میں کمیٹی کا اجلاس ہوتا ہے۔ تاہم اس کا حتمی فیصلہ رویت ہلال

کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا، جو آج شام کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔

لا حاصل بحث چھیڑدی گئی ہے، مذہبی حلقے

دوسری طرف مذہبی حلقوں کا کہنا ہے کہ 23 مئی کو چاند نظر آنے یا نہ آنے کی

لا حاصل بحث چھیڑدی گئی ہے۔ متعلقہ ادارے جو بھی اعلان کریں اس پر سب کو

لبیک کہنا چاہیے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہہ چکے ہیں کہ

عید الفطر 24 مئی کو ہوگی، لیکن رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کرنا چاہتی ہے۔

مفتی منیب اور مفتی پوپلزئی کےراستے الگ الگ ، فواد چوہدری

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جدید سائنسی دور میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی

ضرورت نہیں، مفتی منیب الرحمان اورمفتی پوپلزئی الگ الگ راستے پر کھڑے

ہیں، کیونکہ چاند کسی کے کہنے پر اپنا مدار تبدیل نہیں کرتا، ایسی صورت میں

رویت ہلال کمیٹی کی کوئی عملی اہمیت باقی نہیں۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

انکا مزید کہنا تھا ناسا نے کہا ہے کہ وہ چاند پر لمبا عرصہ رہنے کیلئے مشن بھیجیں گے، مستقبل میں مولوی صاحبان کیلئے چاند پر عید کرنا بڑا چیلنج ہوگا۔

عید الفطر چاند

Leave a Reply