پنجاب سندھ میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند، آن لائن کلاسز جاری رہیں گی

عوام کے خون پسینے کی کمائی پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے،عثمان بزدار

Spread the love

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ اجلاس میں صوبے کے مالیاتی امور اور سالانہ ترقیاتی پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرکاری محکموں کو بچت پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی اور کہا کہ مالیاتی امور میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور سرکاری محکموں میں مالیاتی ڈسپلن ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قوم کے وسائل کے امین ہیں اور عوام کے خون پسینے کی کمائی پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ترقیاتی منصوبوں میں عوام کی ضرورت اور فلاح و بہبود کو مد نظر رکھا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کرکے لاگت بڑھانے کی روایت کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی وسائل کا بروقت استعمال ضروری ہے۔محکمے جاری کردہ فنڈز کا درست اور بروقت استعمال یقینی بنائیں۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اجلاس میں دانش سکول اتھارٹی کی کارکردگی کے علاوہ متعلقہ امور کا جائزہ لیا ۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہر بچے کو اعلی ترین تعلیم کے مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ دانش سکول اورسنٹرآف ایکسی لینس کے پراجیکٹ میں بہتری لائیںگے اور دانش سکول کے اخراجات میں کمی کیلئے ضروری انتظامی تبدیلیاں کی جائیں گی۔دریں اثناء عثمان بزدارکی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی کارکردگی اوردیگر امور کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے پسماندہ طبقے کی فلاح وبہبودتحریک انصاف کا ایجنڈا ہے۔ کم وسائل رکھنے والے افرادکی فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ صحت، انصاف کارڈ کا اجراء عوامی فلاح بہبود کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کامحروم معیشت افراد کی فلاح وبہبود کے حوالے سے کردار بہت اہم ہے ۔ کم وسیلہ طبقات کی براہ راست فلاح وبہبود کیلئے نئے پروگرامز تشکیل دیئے جائیں۔ عثمان بزدار سے ترکی کے سفیر اصحان مصطفی یرداکول (Mr.Ihsan Mustafa Yurdakul) نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک ترک تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترک سفیر نے مختلف شعبوں میں پنجاب حکومت کیساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اورملاقات میںہاؤسنگ،سیاحت،تعلیم،صحت اورووکیشنل تربیت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی یکجان دو قالب ہیں۔ پاکستان اور ترکی کے تعلقات تاریخی برادرانہ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔دونوں ملکوں کو تجارتی، معاشی اور دیگر شعبوں میںتعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔

Leave a Reply