0

عوام کیلئے سال نو کا155 ارب کے مزید ٹیکس عائد کرنے کا حکومتی تحفہ تیار

Spread the love

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے آئندہ ماہ کے وسط میں مزید ٹیکس عائد کرنے کیلئے سپلیمنٹری بل کی تیاری کا خاکہ تیار کرلیا ہے جس میں جنوری کے وسط میں 155 ارب روپے کے مزید ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے ۔سپلیمنٹری بل میں غیر ملکی گاڑیوں پر درآمدی ٹیکس میں اضافے کی تجویز بھی شامل ہے جبکہ جنرل سیلز ٹیکس کی شرح یکساں کیے جانے کا امکان ہے، اس وقت مختلف اشیاءپر سیلز ٹیکس کی شرح یکساں نہیں اور سیلز ٹیکس کی شرح 5 تا 22 فیصد تک ہے۔ برآمدی صنعتوں میں استعمال ہونےوالے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز بھی سپلیمنٹری بل میں شامل ہے۔

Leave a Reply