عوام کیلئے ریلیف ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2.32 روپے تک کمی

Spread the love

عوام کیلئے ریلیف

اسلام آبا د(جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی حکومت کی طرف سے عوام کو ریلیف دینے کیلئے مسلسل

دوسری مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 2.32 روپے کمی کر دی گئی ،وزیراعظم عمران خان

نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی ۔وفاقی وزیرخزانہ حما د اظہرکے

مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1روپیہ 79پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 32 پیسے فی لیٹر

کمی کردی گئی، وزیرخزانہ کے مطابق مٹی کا تیل 2 روپے6 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔پیٹرولیم

مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت کم ہو کر 108 رو پے 56 پیسے،ڈیزل کی

نئی قیمت 110روپے 76 پیسے اورلائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 77 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی

گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت80 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر

2.21 روپے کمی کی گئی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا نئی قیمتوں کا

اطلاق رات بارہ بجے کے بعد سے شروع ہو گیاہے۔واضح رہے یکم اپریل کو وفاقی حکومت نے

پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے تک کمی کی تھی۔

عوام کیلئے ریلیف

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply