عوام کیلئے اچھی خبر، بجلی 32 پیسے فی یونٹ سستی

Spread the love

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں 32 پیسے فی یونٹ کمی کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔بجلی کے نرخوں میں کمی سے صارفین کو 2 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا کے نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔ بجلی تقسیم کار کمپنیاں جنوری کے بجلی بلوں میں صارفین کو ریلیف منتقل کریں۔نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے فیصلے کا اطلاق ماہانہ 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنےوالے صارفین پر نہیں ہو گا جبکہ لائف لائن اور زرعی صارفین کو بھی یہ ریلیف نہیں ملے گا۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوائے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہو گا۔

Leave a Reply