0

عوام کو عزت دینا اور انصاف کی فراہمی حکومت کی ترجیح ، شہر یار آفریدی

Spread the love

وزیر مملکت داخلہ شہر یار آفریدی نے شہریوں کو ایک ہی روز میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی سہولت کا افتتاح کر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی ترجیح عوام کو عزت دینا اور انصاف کی فراہمی ہے،ماضی میں شہریوں کو عزت دینے کی بجائے ان کی تذلیل کی جاتی رہی، پولیس شہریوں کو عزت دے رہی ہے،ڈرائیونگ لائسنس کے لئے شہریوں کو اب چکرنہیں لگانا پڑیں گے،اسلام آباد کے کرکٹ گراونڈز کے معاملے پر تمام سٹیک ہولڈرز کو دفتر بلا لیا ہے،معاملے کو سمجھ کر اس کو حل کرینگے،قانون سب کے لئے برابر ہے ،جب کسی کا نام ای سی ایل ڈالا جائے تو اسے ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔ منگل کو وزیر مملکت داخلہ شہر یار آفریدی نے شہریوں کو ایک ہی روز میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی سہولت کا افتتاح کر دیا۔وزیر مملکت داخلہ نے ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹرز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی ترجیح عوام کو عزت دینا اور انصاف کی فراہمی ہے،ماضی میں شہریوں کو عزت دینے کی بجائے ان کی تذلیل کی جاتی رہی۔ انہوں نے کہا اسلام آباد پولیس میں ریفارمز کی جا رہی ہیں،پولیس اہلکار کو شہید کرنیوالا چھ رکنی گینگ گرفتار کر لیا ہے،پولیس امن و امان کے قیام اور سٹریٹ کرائمز کے خاتمہ کیلئے بھر پور کام کر رہی ۔ انہوں نے کہا پولیس شہریوں کو عزت دے رہی ہے۔مصالحتی کمیٹیوں کے لئے بھی اقدامات اٹھا لئے گئے ہیں،ڈرائیونگ لائسنس کیلئے شہریوں کو اب چکرنہیں لگانا پڑیں گے، آئی این ایل کی طرف سے ٹریفک پولیس کو مشینیں فراہم کرنے پر شکر گزار ہیں۔شہر سے ناکے ختم کر دیے گئے ہیں۔شہر یار آفریدی نے کہااسلام آباد کو منشیات سے پاک کرینگے۔جو قبضہ و ڈرگ مافیا خود کو طاقتور سمجھتے تھے ان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،وہ تمام قوتیں جو ادارو ں کا نام استعمال کر کے غیر قانونی کام کرتی ہیں ان کو قانون کی گرفت میں لایا ہے۔شہر یار آفریدی نے کہااسلام آباد کے کرکٹ گراونڈز کے معاملے پر تمام سٹیک ہولڈرز کو دفتر بلا لیا ہے،معاملے کو سمجھ کر اس کو حل کرینگے،قانون سب کے لئے برابر ہے ،جب کسی کا نام ای سی ایل ڈالا جائے تو اسے ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا ملک ریاض کا نام ای سی ایل میں ہے ان کو قانون کے مطابق ایک بار سفر کی اجازت دی گئی جس شخص نے اسلام آباد کے صرف دو موضعوں سے 33 ہزار کنال اراضی پر قبضہ کیا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔

Leave a Reply