پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت کو ایک ساتھ بڑی مشروط پیشکش اور دھمکی
Spread the love

ٹنڈو محمد خان،حیدر آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) عوام کو حقوق دلوانے

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے سلیکٹڈ کو بھگانا ،

پاکستان کو بچانے کا وقت آگیا ہے، پیپلزپارٹی نے ہر دور کے آ مر کا ڈٹ کا مقابلہ

کیا، عوام کو حقوق دلوانے کیلئے نکلے ہیں، جیالوں کی جدوجہد ضرور کامیاب

ہوگی۔ ٹنڈو محمد خان اورقبل ازیں حیدرآباد میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب

کرتے ہوئے کہاہم نے تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا تو وزیراعظم نے

گھبرانا شروع کر دیا، انہوں نے وزرا سندھ بھیج دئیے، سیاسی یتیم پوچھتے ہیں

پیپلزپارٹی نے کیا کیا، عوام کی طاقت سے حکمرانوں کو بھگائیں گے۔کیونکہ عوام

کا اعتماد اس حکومت سے اٹھ چکا ہے، عوام چھٹکارا چاہتے ہیں، ہمارا جمہوری

ہتھیار عدم اعتماد ہے جس کیلئے مہم چلا رہے ہیں، پیپلزپارٹی کے مارچ کا جگہ

جگہ استقبال تاریخی تھا۔تاریخی استقبال کرنے پر عوام کا مشکور ہو ں ۔ صاف

شفاف الیکشن کروا کرعوام کومشکل سے نکالیں گے، عمران خان کی تمام پالیسیاں

ناکام ہو چکی ہیں عمران خان کے وزراء اور مشیروں کی فوج روزانہ عوامی

مسائل کے بجائے اپوزیشن پر تیر چلانے کے علاوہ کوئی کام نہیں کر رہے ۔

طاقت کاسرچشمہ عوام ہیں اور آج کے عوامی مارچ کے استقبال سے ثابت ہو گیا

عوام اب نیازی حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔وفاقی حکومت کے وزراء کے لانگ

مارچ کے غبارے سے ہوا نکل چکی ، سیاسی یتیم پیپلز پارٹی پر جو من گھڑت

جھوٹے الزامات عائد کر رہے ہیں۔ پچھلے تین سال میں مہنگائی میں تاریخی اضافہ

ہوا ہے، پیپلزپارٹی کو موقع ملا تو ہم عوام دوست قدم اٹھائیں گے۔ بلاول بھٹو

زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کو اسمبلیاں توڑنے اور نئے انتخابات کروانے

کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ابھی دوسرا دن ہے، ابھی سے بنی گالا کی چیخیں نکل

رہی ہیں، 8 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے تو انہیں ضرور جانا ہوگا ، پی ٹی آئی

ایم ایف ڈیل سے نکلنے کیلئے عمران کو گھر بھیجنا ہوگا، صاف شفاف انتخابات

کرانا ہوں گے، عوامی حکومت لانا ہوگی، ایسی عوامی حکومت بنائیں جو غریب

دوست معیشت بنائے۔ ہم ملک کے عوام، غریب، مزدور، کسان اور طالب علموں

کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، معاشی بحران میں ایک ہی جماعت پیپلز پارٹی آپ

کیساتھ کھڑی ہے، سندھ حکومت نے مزدوروں کی کم سے کم اجرت سب سے

زیادہ رکھی، ہم سے کہا جارہا ہے ہم مزدور کی تنخواہ میں اضافہ نہیں

کرسکتے،پی پی ہی ہاری کی لڑائی لڑرہی ہے، پانی کے بحران پر احتجاج کرتی

ہے۔ آمر ضیا نے طلبہ یونین کا حق چھینا ، ہم نے بحال کیا،پی پی چیئرمین نے کہا

آپ کا جوش دیکھ کر کٹھ پتلی نے گھبرانا شروع کردیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان

بزدل ، میڈیا پر پابندی لگارہاہے کہ اس کے خلاف نہ بولیں۔ عمران خان نے آٹا،

پانی، گیس چوری کیا اور دوسروں پر الزام لگا دیتا ہے، گوادر پورٹ بن رہا ہے تو

شکریہ صدر زردای، اس میں عمران کا کیا کمال ہے، بینظیر کارڈ سے بینظیر کا

نام مٹاکر سمجھتے ہو یہ آپ کا پروگرام ہے، یہ بی بی کا پروگرام ہے، یہ پیپلز

پارٹی کا پروگرام ہے۔

عوام کو حقوق دلوانے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: