عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاریاں

Spread the love

عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاری، بجلی ایک روپے 93 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز دیدی گئی۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا کو دیدی ہے۔ درخواست جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔نیپرا 20 فروری کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جنوری میں فرنس آئل سے 22 اور آر ایل این جی سے 14 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ فرنس آئل کے باعث عوام کو بجلی مہنگے داموں دی گئی۔خیال رہے کہ نیپرا نے رواں ماہ ہی بجلی کی قیمت میں 56 پیسے اضافہ کیا کیا ہے جس سے صارفین پر 4 ارب 20 کروڑ روپے کا بوجھ پڑ چکا ہے۔

Leave a Reply