حکومت کا پٹرول کے بعد عوام پر گیس بم گرانے کی تیاری

Spread the love

عوام پر گیس بم

کراچی (جے ٹی این آن لائن نیوز) حکومت نے رواں سال یکم نومبر سے گھریلو صارفین کیلئے

گیس 270 فیصد مہنگی کرنے کی تیاری کرلی ہے، جس کے تحت مختلف سلیبز کے گیس بلز میں

ساڑھے پانچ سو روپے لیکر نو ہزار روپے سے زائد تک کا ا ضافہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق یکم

نومبر سے گھریلو صارفین کیلئے گیس مہنگی ہوسکتی ہے جبکہ گیس ریٹ میں اضافے کا اطلاق

یکم نومبر سے 28 فروری تک ہوسکتا ہے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پہلے دو سلیب والے گھریلو

صارفین کیلئے گیس مہنگی نہیں ہوگی، ماہانہ 0.5 اور ایک ہیکٹا میٹر کیوب استعمال پر ریٹ میں

اضافہ نہیں ہوگا، ماہانہ 2 ہیکٹو میٹر کیوبک پر ریٹ 553 کے بجائے 683 جبکہ بل 3733 کی بجائے

4295 روپے کرنے کی تجویز ہے، ماہانہ 3 ہیکٹو میٹر کیوبک کا ریٹ 738 کی بجائے 1000 روپے

کرنے کی تجویز ہے۔دستاویز کے مطابق ماہانہ 3 ہیکٹو میٹر کیوبک کا بل 8016 کی بجائے 10272

روپے کرنے کی تجویز ہے، ماہانہ 4 ہیکٹو میٹر کیوبک کا ریٹ 14400 کی بجائے 19495 روپے

کرنے کی تجویز ہے، 4 ایچ ایم سے زائد پر ریٹ 1460 کی بجائے 2000 روپے ، ماہانہ 4 ایچ ایم

سے زائد پر بل 25494 کی بجائے 34622 روپے کرنے کی تجویز ہے۔خبررساں نیوز ایجنسی

کے مطابق وفاقی حکومت کی چار ماہ کیلئے گیس کی قیمت میں 35 فیصد تک اضافے کی تجویز

ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا مقصد پیک سیزن میں گیس کا استعمال کم کیا جاسکے ۔ذرائع

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اضافے کی یہ تجویز نومبر سے فرور ی تک چار ماہ کیلئے ہے ،گیس کی

قیمتوں میں اضافے کی تجویز گھریلو صارفین کیلئے ہے ،پہلے دو سلیب کے صارفین کیلئے گیس کی

قیمتوں کوئی اضافہ نہیں کیا جائیگا، جبکہ گیس استعمال کر نیوالے آخری چار سلیب کے صارفین

کیلئے گیس کی قیمتوں میں 35فیصد تک اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے

مطابق یہ تجاویز کابینہ کی توانائی کمیٹی میں پیش کی گئی تھیں ،تاہم اس پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں

ہوا ، ذرائع کے مطابق گیس قیمت سے متعلق حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کریگی، ماہانہ پچاس مکعب

میٹرکیوبک تک استعمال کرنیوالے گھریلو صار فین کیلئے پہلے سلیب کی قیمت 121روپے فی ایم ایم

بی ٹی یو ،دوسرے سلیب کی قیمت 300روپے فی ایم ایم بی ٹی یو برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی

ہے۔ ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین جو دوسرا سلیب ماہانہ100مکعب میٹر تک استعمال کرتے ہیں

کیلئے آخری چار سلیب ماہانہ 2سو سے چار سو ایم ایم بی ٹی یو سے زائد استعمال کرتے ہیں گیس

کے آخری چار سلیب کی قیمت ماہانہ 553روپے سے 1460روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک ہے ۔

عوام پر گیس بم

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply