عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، سمری حکومت کو ارسال

Spread the love

عوام پر پٹرول بم

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی حکومت کو پٹرولیم

مصنوعات مزید 5روپے 14پیسے مہنگا کرنے کی تجویز، پٹرول کی قیمت میں 4روپے 80پیسے

اضافہ کرنے کی سفارش، ہائی سپیڈ ڈیزل کو بھی 5روپے 14پیسے مہنگاکیا جانے کی تجویز دی ہے۔

پیر کو اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی

گئی ہے، جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5روپے 14پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی

گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 4روپے 80پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل میں 5روپے

14پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی سمری کے مطابق

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین پٹرولیم لیوی کی موجودہ شرح پر کیا ہے، پٹرولیم

مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ وفاقی کابینہ اور وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد ہو گا۔

وزارت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان منگل کو کرے گی۔وزارت پٹرولیم

مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان منگل کو کرے گی۔

عوام پر پٹرول بم

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply