عوام پر پٹرول بم

عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق شروع

Spread the love

عوام پر پٹرول بم

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ

پھر اضافے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اوگرا نے 6 روپے 5 پیسے فی لٹر پٹرول کی قیمت میں اضافہ

تجویز کیا تھا لیکن وزیراعظم نے 2 روپے فی لٹر اضافے کی اجازت دی ہے۔پٹرول اب 110 روپے

70 پیسے فی لٹر میں فروخت ہوگا۔ ڈیزل فی لیٹر3 روپے 44پیسے اضافے کی تجویز تھی لیکن

1.44روپے اضافے کیساتھ نئی قیمت 112 روپے 55 پیسے فی لٹر مقررکردی گئی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی

قیمت 1 روپیہ 79 پیسے فی لٹر بڑھا دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل 2 روپے 03 پیسے مہنگا کیا گیا ہے، اب

اس کی نئی قیمت 79 روپے 68 پیسے ہوگی۔ مٹی کا تیل ایک روپیہ 89 پیسے فی لٹر مہنگا کرتے

ہوئے اس کی قیمت 81 روپے 89 پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ

بجے سے شروع ہو گیا۔ اوگرا نے 6 روپے 5 پیسے فی لٹر پٹرول کی قیمت میں اضافہ تجویز کیا تھا

لیکن وزیراعظم نے 2 روپے فی لٹر اضافے کی اجازت دی.

عوام پر پٹرول بم

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply