عوامی نمائندوں کا ٹول ٹیکس سے استثنیٰ ختم،نوٹیفکیشن جاری

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزارت مواصلات نے عوامی نمائندوں کو ٹول ٹیکس سے استثنیٰ ختم کردیا، وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کو ٹول ٹیکس کی ادائیگی کا پابند بنا دیا گیا ہے،عوامی نمائندے محصولات کی ادائیگی میں سرگرمی دکھائیں اور عوام کیلئے مثال بنیں،تفریق کی بجائے مساوات و برابری کا اصول اپنانا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہوں پر عوامی نمائندوں کو ٹول ٹیکس سے چھوٹ ختم کر دی گئی۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی ہدایت و منظوری سے جاری کر دیا گیا۔سینٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کو ٹول ٹیکس کی ادائیگی کا پابند بنا دیا گیا ہے۔ وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ عوام پر بوجھ اور عوامی نمائندوں کی موج والا سلسلہ ختم کرنا ہوگا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply