عمر شیخ رہائی کا حکم

ڈینیئل پرل کیس،: سپریم کورٹ کا مرکزی ملزم عمر شیخ کی رہائی کا حکم

Spread the love

عمر شیخ رہائی کا حکم

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) سپریم کورٹ نے ڈینیئل پرل قتل کیس میں

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ملزمان کی رہائی کے فیصلے کے خلاف حکومت

سندھ کی درخواست مسترد کردی۔جمعرات کو سٹس مشیر عالم کی سربراہی میں

عدالت عظمیٰ کے 3 رکنی بینچ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی رہائی کا

حکم دیا تاہم بینچ کے ایک رکن نے اس کی مخالفت کی۔فرانسیسی میڈیا سے بات

کرتے ہوئے ملزم کی پیروی کرنے والے وکیل محمود شیخ نے کہا کہ عدالت نے

کہا کہ ایسا کوئی جرم نہیں جو اس نے اس کیس میں کیا ہو ۔ نجی ٹی وی کے

مطابق اس سے قبل بدھ کے روز ہونے والی سماعت میں ملزم عمر شیخ نے سپریم

کورٹ کو آگاہ کیا تھا کہ اس نے امریکی صحافی کے قتل میں ‘معمولی سا کردار’

ادا کیا تھا۔عمر شیخ کا 2019 میں تحریر کردہ ایک خط کہ جس میں اس نے

امریکی اخبار وال اسٹریٹ کے رپورٹ کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا

وہ سپریم کورٹ میں 2 ہفتے قبل جمع کروایا گیا تھا تاہم ان کے وکیل نے بدھ کے

روز اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ خط ان کے مؤکل نے ہی لکھا تھا تاہم سندھ

ہائی کورٹ کے نام تحریر کردہ اس 3 صفحات پر مشتمل خط میں برطانیہ میں پیدا

ہونے والے ملزم نے کہیں بھی یہ وضاحت نہیں کی تھی کہ ڈینیئل پرل قتل کیس

میں اس کا مبینہ طور پر معمولی کردار کیا تھا۔

عمر شیخ رہائی کا حکم

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply