بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد کا آغاز

Spread the love

عمرہ زائرین کی آمد

ریاض (جے ٹی این آن لائن نیوز) سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ

بیرون ملک سے عازمین عمرہ کی آمد شروع ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ

سعودی عرب کی حکومت نے کرونا وبا کے خطرات کے پیش نظر گذشتہ ڈیڑھ سال سے عارضی

طورپر بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد روک دی تھی۔عمرہ کے مناسک کی بحالی کے اعلان

کے ساتھ ہی حکومت نے بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی مشروط آمد کی اجازت دی ہے۔ حکومت

نے عمرہ زائرین کی صحت اورسلامتی کو یقینی بنانے کے لیے صحت کے متعلق تمام ضروری

احتیاطی اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تک متعدد ممالک سے فضائی

راستوں سے معتمرین سعودی عرب میں داخل ہو رہے ہیں۔حکومت نے عمرہ کی زیارت کے لیے بہ

تدریج درخواستیں موصول کرنا شروع کی ہیں۔ پہلے مرحلے میں مملکت کے اندر سے عمرہ زائرین

کی عمرہ کی سعادت کی اجازت دی گئی۔ دوسرے مرحلے میں وزارت حج نے دوسرے اداروں کے

ساتھ مل کر بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد کی راہ ہموار کرنے کا فیصلہ کیا۔سعودی عرب کے

نائب وزیر حج ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے

حوالے سے صحت کے ایس اوپیز پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ اللہ

کے گھر میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کی صحت وسلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور

معتمرین کی صحت کے حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا کی دو

خوراکیں لگوانے والے غیرملکی عمرہ زائرین کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہے۔ بعض

ممالک کے باشندوں کو مملکت میں آنے کیبعد قرنطینہ کے عمل سے بھی گذرنا پڑے گا۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply