Umer-Sharif & Muhammad-Ali

عجب اتفاق، کامیڈی کنگ عمر شریف ، مرحوم محمدعلی کا مشترکہ دن

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی،لاہور(جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) عمرشریف محمدعلی

پاکستان کے کامیڈی کنگ عمرشریف نے زندگی کی65 بہاریں دیکھ لیں۔ ٹی وی اور سٹیج کی دنیا پر راج کرتے ہوئے کامیڈی کنگ کا خطاب پانے والے نامور فنکار عمر شریف 19 اپریل 1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے۔ عمر شریف نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1974 میں 14 سال کی عمر میں سٹیج اداکاری سے کیا۔ 1980 میں پہلی بار انہوں نے آڈیو کیسٹ سے اپنے ڈرامے ریلیز کئے۔ ٹی وی، سٹیج ایکٹر، فلم ڈائریکٹر، کمپوزر، شاعر، مصنف، پروڈیوسر یہ تمام صلاحیتیں عمر شریف کی شخصیت کی پہچان ہیں۔

——————————————————————————
یہ بھی پڑھیں: فکر جب انقلاب دیکھے گی – روشنی بے حساب دیکھے گی
——————————————————————————

مخصوص لب ولہجہ، دراز قد شخصیت اور بارعب آواز کے مالک مرحوم محمد علی کے مداح آج ان کی 89ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ مرحوم 19 اپریل 1931 میں کو رام پور میں پیدا ہوئے، فنی سفر کا آغاز 1956 میں ریڈیو پاکستان سے کیا، جبکہ انکی پہلی فلم چراغ جلتا رہا 1962، میں سینما گھروں کی زینت بنی۔ اپنے فلمی کیریئر میں مرحوم محمد علی نے سیکڑوں اردو، پنجابی اور پشتو فلموں میں اداکاری کے ایسے جوہر دکھائے۔ جنہیں رہتی دنیا تک ہمیشہ یاد رکھا جائےگا-

قارئین : خبر اچھی لگے تو شیئر ضرور کریں

محمد علی کو پرائیڈ آف پرفارمنس اور تمغہ امتیاز سمیت کئی ایوارڈز بھی دیے گئے۔ شبنم، شمیم آرا، دیبا اور زیبا سمیت کئی اداکا راوں کےساتھ فلمی جوڑیاں بنیں۔ 1966میں زیبا بیگم کےساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور یہ جوڑی 2006ءمیں انکی وفات تک قائم رہی۔ مرحوم محمد علی نے اداکاری چھوڑ کر زندگی خدمت خلق کیلئے وقف کر دی ،اور علی زیب فاونڈیشن کے نام سے فلاحی تنظیم قائم کی جو آج بھی فلا حی کاموں میں مصروف عمل ہے۔

شادی ہوئے 12 سال مکمل، حرا اور مانی کا ایک دوسرے کو دلچسپ پیغام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی حرا اور مانی، کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے 12برس بیت گئے۔اس موقع پر حرا مانی کے انسٹاگرام اکاونٹ سے ایک دلچسپ اور شرارت بھری پوسٹ سامنے آئی ہے ،جس میں انہوں نے اپنی مانی کے ہمراہ ایک پرانی تصویر شیئر کی، اور مانی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ دیکھو مجھے کیا ملا۔انہوں نے ہنستے مسکراتے مانی سے کہا کہ مبارک ہو۔

اپ ڈیٹ رہنے کیلئے : ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں

آج ہمیں پورے 12سال ایک ساتھ ہوگئے ہیں ، مجھے اتنا برداشت کرنے کےلئے تمہارا شکریہ۔ اپنی چلبلی فطرت کی وجہ سے شوبز انڈسٹری میں جانی جانےوالی حرا مانی، نے اگلے 12سال بھی ساتھ گزارنے کے حوالے سے تنبیہ کر ڈالی، کہ مانی اپنی حفاظتی بند اچھی طرح باندھ لو، پرواز اڑنے میں بس کچھ ہی دیر باقی ہے، کیونکہ یہ ایسی رولرکوسٹر ہے ،جس سے میں تمہیں اب کبھی اترنے نہیں دوں گی۔کیپشن کے آخر میں حرا نے شادی کی سالگرہ کی مبارکباد، نہایت شرارتی انداز میں دیتے ہوئے کہا شادی کی سالگرہ مبارک ہو پگلے۔

عمرشریف محمدعلی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply