0

عمران کاطرز عمل ابو جہل جیسا، خواجہ آصف

Spread the love

سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے عمران خان ناکامیوں کی وجہ سے پاگل ہوگئے ہیں، ان کی باتیں خلفائے راشدین والی اور طرز عمل ابو جہل والا ہے جبکہ انکی سیاست جھوٹ،ریاکاری اور گالم گلوچ پر مبنی ہے، عوام بیرون ملک سے 200 ارب ڈلر کی واپسی‘ 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کا انتظار کررہے ہیں حکومت روزانہ پندرہ ارب روپے کا قرض لے رہی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءخواجہ آصف نے وزیراعظم عمران خان کے میانوالی میں خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا عمران خان شہباز شریف کےخلاف بات کرنے سے پہلے ان کی طرح تین میٹرو بنا کر دکھائیں ۔ان کے قول وفعل میں تضاد ہے ۔ عمران خان بتائیں پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیںعوام انتظار میں ہیں کہ آپ کب دو سو ارب ڈالر پاکستان واپس لائیں گے۔ عمران خان سامنے بیٹھے طلباءاور طالبات کو بتائے انہوں نے تعلیمی بجٹ میں کتنی کٹوتی کی ہے اور پاکستانی روپے کو بدترین سطح پر پہنچانے میں ان کی نااہلی کا کتنا عمل دخل ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے تاریخ میں سب سے زیادہ قرض لیے یہ حکومت یومیہ پندرہ ارب روپے کا قرض لے رہی ہے جبکہ قوم کا ایک کھرب روپیہ برباد کرکے پشاور میٹرو کے کھڈے قوم کو تحفے میں دیئے گئے۔

Leave a Reply