کراچی، ڈاکو کا دوران ڈکیتی دکاندار سے دلچسپ مکالمہ اور عمران خان

وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کرنے والے شخص پر جرمانہ عائد کر دیا

Spread the love

عمران خان کی نااہلی

پشاور (جے ٹی این آن لائن نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کے لیے

درخواست دائر کرنے والے شخص پر جرمانہ عائد کر دیا۔وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق

کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس لعل جان اور جسٹس عتیق شاہ پر متشمل بینچ نے کی،

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حبیب قریشی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عمران خان کے

وکیل حبیب قریشی ایڈوکیٹ نے کہا کہ عمران خان اے این 35 بنوں سے دستبردار ہو چکے ہیں، ان

کے مؤکل کے خلاف دائر کیس بدنیتی پر مبنی ہے۔حبیب قریشی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا درخواست گزار

اور ان کے وکیل عدالت میں پیش بھی نہیں ہو رہے۔عدالت نے عدم پیشی پر درخواست گزار پر 10

ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا اور درخواست گزار کو پیش ہونے کے لیے آخری موقع دیتے ہوئے

سماعت 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔پشاور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر درخواست گزار

کے وکیل کی عدم پیشی پر فیصلہ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ این اے 35 بنوں کے سابق امیدوار انعام

اللہ نے وزیراعظم کی نااہلی کے لیے کیس کر رکھا ہے۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply