عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کررہا ہے، ہم ساتھ ہیں، شہزاد محمد بن سلمان

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 2 روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے گزشتہ روز واپس روانہ ہوگئے ، وزیراعظم عمران خان نے ایوان صدر سے نورخان ایئربیس تک سعودی ولی عہد کی گاڑی خود ڈرائیو کی،

نورخان ایئربیس پر وزیراعظم اور سعودی ولی عہد نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی، سعودی ولی عہد نے کہا پاکستان میں آکر اپنے گھر جیسا محسوس کیا۔ دوہزار تیس میں پاکستان بڑی معیشت اور دوبڑی معاشی طاقتوں کے درمیان بڑا اہم ملک ہوگا۔

2030ء میں چین دنیا کی سب سے بڑی اور بھارت تیسری بڑی معیشت ہوگا۔ پاکستان کو یقینی طور پر ہمسایوں سے فائدہ ہوگا، پا کستانی قیدیوں کی رہائی کو اپنا فرض سمجھتا ہوں،

2050تک پاکستان بڑی اقتصادی طاقت بن جائے گا، عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کررہا ہے، ترقی کے سفر میں پاکستان کے ساتھ ہیں، پا کستان کے شا ندار مستقبل پر یقین رکھتے ہیں،

وزیراعظم نے کہا آپ کا خود کو پاکستان کا سفیر کہنا ہمارے لیے اعزاز ہے، اس جملے کو بڑی پذیرائی ملی، ایسا لگتا ہے آپ یہاں سے الیکشن لڑیں تومجھ سے زیادہ ووٹ ملیں گے،

پاکستانی عوام کی جانب سے2107 قیدیوں کی رہائی پرمیں آپ کا شکرگزار ہوں۔ تاریخ میں پہلی پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نئی جہت میں داخل ہوئے ہیں۔

Leave a Reply