سعودی شاہ اور ولی عہد کا عمران خان کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

Spread the love

عمران خان کی صحتیابی

ریاض(جے ٹی این آن لائن نیوز) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد

شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی مستقل صحت تندرستی اور کورونا وائرس سے

جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے

کے مطابق خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو جلد صحت

یابی کیلئے نیک خواہشات کا پیغام کیبل کے ذریعے بھجوایا گیا۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان

کی قرنطینہ کے دوران کی تازہ تصویر سامنے آگئی۔ شہباز گل نے وزیراعظم کی تصویر سوشل میڈیا

پر شیئر کر دی۔ معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم

عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آج اپنا معمول کا دفتری کام کر رہے ہیں،

اﷲ کا شکر ہے عوام کی دعاؤں سے وزیراعظم صحت مند ہیں، آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا

شکریہ۔ خان صاحب کی آج کی تصویر۔ خان صاحب آج اپنا معمول کا دفتری کام کر رہے ہیں۔ اﷲ کا

شکر ہے آپکی دعاؤں سے وہ comfortable ہیں۔ آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ۔

سعودی شاہ

عمران خان کی صحتیابی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply