عمران خان کی سعودی ولی عہد سےملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے

اجلاس سے قبل اہم دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جہاں انہوں

نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دوسرے اہم سعودی حکام سے اہم

ملاقاتیں کیںوزیراعظم سعودی قیادت سے بھارت کی جانب سے کشمیر کی

خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کے

مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔۔ عمران خان کی سعودی عرب کے ولی عہد

شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

کی گئی۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے

آگاہ کیا۔ انہوں نے سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت

کی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی

برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجا علی اعجاز بھی ملاقات میں موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان کو دورہ سعودی عرب کی دعوت شہزاد محمد بن سلطان

نے دی ہے۔ اس سے قبل جدہ کے رائل ٹرمینل پر گورنر مکہ نے وزیراعظم

عمران خان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر،

قونصل جنرل، سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران موجود تھے۔ اپنے دورے

کے دوران وزیراعظم عمرے کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔قبل ازیں دفتر

خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک جاری بیان میں بتایا تھا کہ

وزیراعظم نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس میں

شرکت سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ

وزیراعظم مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے

مسلسل رابطے میں ہیں۔دورے کے دوران وزیراعظم سعودی قیادت سے بھارت کی

جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثت کے خاتمے کے بعد مقبوضہ کشمیر کی

سنگین صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: