پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت کو ایک ساتھ بڑی مشروط پیشکش اور دھمکی

عمران خان کیخلاف تقریر پر نیب کا نوٹس ،سیٹ جیتنے پر قتل کا مجرم بنا دیا جاتا ہے،بلاول

Spread the love

عمران خان کیخلاف تقریر

کراچی (جے ٹی این آن لائن نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں چودھری یاسین کو

انتقام کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، جس پر قاتلانہ حملہ ہوا پولیس نے اسی پر مقدمہ درج کرلیا۔اپنے

بیان میں بلاول نے کہا ہے کہ چوہدری یٰسین نے اپنے اوپر ہونیوالے قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر

اندراج کی کوشش کی مگر پولیس نے درج نہیں کی، الٹا چوہدری یاسین کے خلاف ایف آئی آر درج

کرلی، اگر میرے کارکنوں کے خلاف سیاسی انتقام کا سلسلہ بند نہ ہوا تو میں آزاد کشمیر میں خود

احتجاج کی سربراہی کروں گاانہوںنے مزیدکہاکہ عمران خان کیخلاف تقریر کرنے پر نیب کا نوٹس

اور سیٹ جیتو تو قتل کا مجرم بنا دیا جاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ انصاف کا تقاضہ تو یہ تھا کہ دو افراد

کے قتل کے افسوسناک واقعے میں چوہدری یاسین کے جوڈیشل انکوائری کے مطالبے پر عمل کیا

جاتا۔ انہوںنے کہاکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں عمران خان کے چوہدری یاسین کے

خلاف سیاسی انتقام کی وجہ سے پیدا ہونے والی بے چینی کے اثرات دور رس ہوں گے۔ انہوںنے

کہاکہ دو نشستوں سے کامیاب ہونے والے چوہدری یاسین سے عمران خان کا سیاسی انتقام چھوڑی

جانے والی ایک نشست کو ہتھیانے کے لئے بھی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی ایماءپر پی پی

پی رہنما چوہدری یاسین کے گھر کے محاصرے سے لے کر چادر اور چار دیواری تک کا تقدس پامال

کیا گیا۔دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کے نواسے ابرار حسین کے

روڈ حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

عمران خان کیخلاف تقریر

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply